۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزه/ مشہد مقدس میں پاکستانی علماء اور طلاب کیلئے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ خراسان کی طرف سے فن خطابت کے مختلف ورکشاپس منعقد ہوئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں پاکستانی علماء اور طلاب کیلئے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ خراسان کی طرف سے فن خطابت کے مختلف ورکشاپس منعقد ہوئے۔

طالب علموں کو سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے، حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی

استاد ڈاکٹر یعقوب بشوی نے فن خطابت کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید انسان کی ہدایت اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے اترا ہے، لہٰذا قرآن کریم سے آشنائی کے بغیر تبدیلی کا نعرہ، خود فریبی اور عوام فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ ہمیں قوم کو بدلنے کیلئے نقشہ بنانا ہوگا۔

طالب علموں کو سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے، حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم کن خطوط کی بنیاد پر معاشرے میں تبدیلی چاہتے ہیں، کہا کہ آج کا دور، مثبت اور منفی دونوں اعتبار سے منفرد ہے تاریخ بشر میں ایسا دور کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملا اس دور کے تقاضوں کے مطابق ہمیں تبلیغ کی روشوں میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔آج تبلیغی مواقع بےحد و حصر ہیں کوئی شخص آپ کو اس سے روک نہیں سکتا اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ کس طرح اس میدان میں حاضر ہوتے ہیں۔

طالب علموں کو سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے، حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ ہمارے لئے ایک انتہائی اہم تبلیغی میدان سوشل میڈیا ہے، لہٰذا مبلغین اپنی بصیرت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سوشل میڈیا کو بین الاقوامی اوپن یونیورسٹی میں تبدیل کریں اور عصر ظہور کیلئے مقدمہ سازی کریں۔ اب ہمارا معاشرہ مزید اختلافات، انتشار، منافرت، منافقت اور غفلت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

طالب علموں کو سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے، حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی

استاد بشوی نے مزید کہا کہ آج سب سے بڑی آفت، اپنی ذمہ داریوں سے غفلت یا بےخبری ہے معاشرے کے تقاضے کچھ اور ہیں اس کی ضرورت کچھ اور ہیں، لہٰذا ہمیں ان تقاضوں اور ضرورتوں کا احساس اور خیال رکھتے ہوئے تبلیغ میں انہیں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

طالب علموں کو سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے، حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .