۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت الله سید احمد علم الهدی

ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا:  قرآن کریم کے تحریری وجود کا محافظ خدا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد مقدس سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے شہر مشہد میں منعقدہ خواہران کے لئے قرآنی خصوصی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں گفتگو کے دوران کہا: قرآنی علوم کی تعلیم کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا: یقیناً یہ جان لینا چاہیے کہ خود قرآن کو ہماری خدمت کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ خدا فرماتا ہے کہ ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم خود اس کے محافظ ہیں، پس قرآن کی حفاظت اور اس کی ذمہ داری اللہ تعالی کے اپنے ذمہ ہے اس لئے جب سے قرآن کریمنازل ہوا ہے کسی کو اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرأت نہیں ہے۔

آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے کہا: موجودہ دور میں قرآن کریم کی حاکمیت کا مسئلہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے چونکہ ہمارا نظام اسلامی اور ولائی ہے کہ جس میں قرآن کی حاکمیت موجود ہے لہذا اس وقت تمام دشمنانِ اسلام قرآن کی حاکمیت کو متزلزل کرنے کے درپے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .