۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام بشوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیۂ درود؛ آل محمد علیہم السّلام کے دائمی اقتدار اور قدرت کا نام ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے قم المقدسہ میں حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی مسجد اعظم میں عشرۂ محرم الحرام کی پہلی مجلس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت درود میں الله تعالی آل محمد علیہم السّلام کی دائمی، لازوال اور ابدی طاقت و قدرت کو بیان کرتا ہے، کیونکہ آیت کے سیاق و سباق سے معلوم ہوتا ہے کہ الله اور اس کے فرشتے مسلسل آل محمد علیہم السّلام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ اس سے رکها جاتا ہے جس کا کوئی فائده ہو اگر آل محمد علیہم السّلام معاذ اللہ مردہ ہیں تو الله تعالٰی قرآن میں پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو مردوں کے ساتھ رابطے سے منع کر رہا ہے انک لا تسمع الموتی تم مردے کو نہیں سن سکتے اور نہ ہی ان کو سنا سکو گےجو قبروں میں ہیں، کیونکہ کوئی نفع و نقصان نہیں ہے یعنی جس کام کا کوئی فائده نہ ہو الله تعالیٰ اس کا حکم نہیں کرتا تو سوال یہ ہے اگر آل محمد علیہم السّلام مردہ ہیں تو خود الله ان سے رابطے میں ہیں؟ نہ فقط الله آل محمد علیہم السّلام سے رابطے میں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ تمام ملائکہ سمیت تمام مؤمنین کو بھی آل محمد علیہم السّلام پر دورد کا براہ راست حکم فرما رہا ہے اور درود کا بہت بڑا فلسفہ رابطہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .