۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
بشوی

حوزه/ دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ جو کچھ کائنات کو اللہ تعالٰی دیتا ہے وہ چودہ معصومین علیہم السّلام کے طفیل دیتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ جو کچھ کائنات کو اللہ تعالٰی دیتا ہے وہ چودہ معصومین علیہم السّلام کے طفیل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ولید کے دربار میں جب سرکار امام حسین علیہ السلام سے یزید ملعون کے لیے بیعت کا مطالبہ کیا گیا تو یہاں پر امام حسین علیہ السلام نے تاریخی جواب دیا اور حاکم مدینہ ولید بن عتبہ سے مخاطب ہوکر فرمایا: "أَیُّهَا الاَمیرُ! إِنّا أَهْلُ بَیْتِ النَّبُوَّةِ وَ مَعْدِنُ الرِّسالَةِ وَ مُخْتَلَفُ الْمَلائِکَةِ وَ مَحَلُّ الرَّحْمَةِ وَ بِنا فَتَحَ اللّهُ وَ بِنا خَتَمَ، وَ یَزیدُ رَجُلٌ فاسِقٌ شارِبُ خَمْر قاتِلُ النَّفْسِ المحَرَّمَةِ مُعْلِنٌ بِالْفِسْقِ، وَمِثْلی لا یُبایِعُ لِمِثْلِهِ، وَ لکِنْ نُصْبِحُ وَ تُصْبِحُونَ وَ نَنْتَظِرُ وَ تَنْتَظِرُونَ أَیُّنَا أَحَقُّ بِالْخِلافَةِ وَالْبَیْعَةِ"

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ بعض لوگوں کو نزول ملائکہ کی بات ہضم نہیں ہوتی، حالانکہ سورہ انا انزلنا قیامت تک ان کے لیے جواب ہے۔ مسئلہ عدم تدبر اور جلالت کا ہے۔ درود کا متفق علیہ طریقہ وہی ہے جو ہمارا ہے حتی صحیح بخاری میں حدیث صحیح موجود ہے کہ اصحاب نے کیفیت صلوات کے بارے میں سوال کیا تو سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللھم صل علٰی محمد و علٰی آل محمد. اسی طرح جناب ابن حجر اور بعض دوسرے اہل سنت نے ناقص اور دم بریدہ درود والی روایات بھی نقل کی ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"لا تصلوا علیّ صلاة بتراء، فقالوا: وما الصلاة البتراء ؟ قال: تقولون: اللهم صل على محمد وتسکتون بل قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد".

علامہ یعقوب بشوی نے مزید کہا کہ اہل بیت علیهم السلام صاحب درود ہیں ان پر درود بھیجنا واجب ہے، کچھ لوگ یہاں پر بھی سراسر زیادتی کرتے ہیں وہ لوگ یا تو آل پر درود ہی نہیں بھیجتے یا دوسرے لوگوں کو بھی درود کا حصہ بناتے ہیں یہ دونوں طریقہ غلط ہے، ہمیں دستور خدا کے مطابق چلنا ہے۔ یہ لوگ درود پڑھتے وقت بھی اور درود لکھتے وقت بھی آل محمد علیہم السّلام کو پیغمبرِ رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدا کرتے ہیں جس کو آپ ہر روز دیکھتے ہیں اور ان کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ یہ اہل بیت کے حق کو غصب کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو الہیٰ فیوضات سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ درود میں اہل بیت علیہم السّلام کو شامل نہ کرنے کا کمترین نقصان، اعمال کی عدم قبولیت، عدم طہارت، عدم تزکیہ اور نگاہ خدا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہم سے محرومی کے سوا کچھ نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .