۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ بشوی نے انسان کی معنوی ترقی میں مال و دولت کو ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی نگاہ میں، مال و دولت کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کی جانب سے حرم مطہر کریمہ اہل بیت علیہم السّلام میں منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سورہ التوبہ آیت 103 "خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَ تُزَكِّیْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَیْهِمْؕ-اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْؕ-وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ" میں مامور بناتا ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم امت کے ثروتمند افراد سے صدقہ لیں، تاکہ اس طرح ان کی طہارت اور تزکیہ کا عمل شروع ہو۔ اس آیت میں جو اہم نکتہ ہے وہ حیات بشری میں کمال انسانیت تک پہنچنے کے لئے مال کا کردار ہے اور مال یقیناً انسان کے کردار میں معنویت و سعادت ایجاد کرنے میں مرکز و محور کی حیثیت رکھتا ہے۔

قرآن کی نگاہ میں، مال و دولت کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

انہوں نے مزید کہا کہ مال انسان کے نفوس کی طہارت کا ضامن ہے، بلکہ یہی مال انسان اور معاشرے کے تکامل کا نیز سبب بنتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تاریخ انبیاء میں مال خرچ کرنے والوں کو رسالت وبعثت کی نگاہ میں ممتاز حیثیت و مقام حاصل ہے۔

قرآن کی نگاہ میں، مال و دولت کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے مزید کہا کہ انسانیت کے تکامل کے لئے جو پروگرام پروردگار عالم کی طرف سے مؤمنین کے لیے ایک خاص ہدیہ ہے وہ طہارت اور تزکیہ کے مراحل سے ہوتا ہوا دعا وصلوات پیامبر اکرم ص تک پہنچ کر انسانیت کے لئے برکات و فیوضات الہٰیہ کا باعث بنتا ہے اور یہ وہ عظیم تحفہ ہے جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے مؤمنین کو دعاء وصلوات کی صورت میں دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مؤمنین عوج و کمال انسانی کی معراج کو پہنچتے ہیں اور ان کے دلوں کو طہارت و پاکیزگی اور دائمی اطمینان نفس کی عظیم منزل حاصل ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .