۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی شیعہ علماء کونسل بلوچستان کی جانب سے منعقدہ تحفظ عزاداری کانفرنس میں شرکت کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی پاکستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی آمد پر کارکنان کی جانب سے نعروں کی گونج میں سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت اسلام اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے دن رات پر امن جدوجہد کر رہے ہیں، ہم پاکستان کا ایک ایسا حصہ ہیں جو محبت و اخوت سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت بلوچستان کی فضا کو پرامن اور مستحکم بنانے کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات کو مل کر جدوجہد کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور مجالس عزا و سبیل امام حسین علیہ السلام میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مطابق عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ۔میں پاکستان میں جب بھی، جس وقت بھی، جہاں بھی چاہوں عزاداری امام حسین علیہ السلام منعقد کر سکتا ہوں۔ دنیا کا کوئی قانون مجھے اپنی مذہبی آزادی سے روک نہیں سکتا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم اس فارمولے کے تحت پورے ملک میں چل رہے ہیں اور چلتے رہینگے اور موجودہ حالات میں پارا چنار کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے۔ ذمہ داران کو سنجیدگی سے مسائل حل کر کے وہاں پر امن و امان کی فضا قائم کرنے میں اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ شیعہ علماء کونسل صوبہ بلوچستان کے صدر علامہ آصف حسین الحسینی و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شدید گرمی کے عالم میں عزاداران مظلوم کربلا کا عزاداری کے عشق میں طویل سفر کر کے تشریف لانا قابل تحسین ہے۔

اسلام اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے دن رات پر امن جدوجہد کر رہے ہیں

اسلام اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے دن رات پر امن جدوجہد کر رہے ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .