۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں "علماء و خطباء کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارہ جامعۃ الکوثر میں منعقدہ پروگرام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان،حجۃ الاسلام رضا رمضانی اور علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت‎ کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعۃ الکوثر کی جانب سے منعقدہ "علماء و خطباء کانفرنس" میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی و دیگر علماء کرام نے اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا۔ بعدازاں اعلی سطحی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت علماء کرام کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو علم اور عمل کی جانب گامزن کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا: میں شکریہ ادا کرتا ہوں رئیس شیعیان پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل شیخ شبیر حسن میثمی کا جو اس وقت مشکلات اور مسائل کے باوجود قوم کے حوالے سے دن رات کوشاں ہیں۔ میں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو دن رات طلباء کے لیے بہترین کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 13:43 - 2023/07/09
    0 0
    ماشاءاللہ بہت خوب جزاک اللّہ