حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے راولپنڈی کے قائداعظم ہسپتال میں زیرعلاج بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی کی عیادت کی اور کہا: بزرگ علماء؛ مکتب اہل بیت علیہم السلام کا سرمایہ اور برکات الہیہ کا سرچشمہ ہیں۔
انہوں نے کہا: قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی، استادالعلماء علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور آیت اللہ علامہ شیخ محمد حسین نجفی قوم و ملت کے ایسے ستون ہیں جن کی بدولت قوم کی فلاح و بہبود اور بہتری کا سفر نہایت اچھے انداز میں جاری و ساری ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ آیت اللہ علامہ محمدحسین نجفی کی عیادت کے دوران ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سید رفعت زیدی اور دیگر شخصیات بھی تھیں۔
یاد رہے کہ علامہ شیخ محمد حسین نجفی گذشتہ چند روز سے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے راولپنڈی کے قائداعظم ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔