۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ نے کہا: وطن عزیز پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہداف مشخص تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہا: دوقومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہداف مشخص تھے لیکن افسوس کہ ہم پٹری سے اترچکے ہیں۔

انہوں نے کہا: بدقسمتی سے وہ پاکستان باقی نہیں رہا جو قائداعظم نے بنایا تھا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں کو رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے 25دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .