۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: افسوس کہ ہم پٹری سے اترچکے مانا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان باقی نہیں رہا جو قائد اعظم پاکستان نے بنایا تھا اس لئے ضرورت ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا ہے قائد اعظم کا یوم ولادت اس لئے منایا جاتا ہے کہ انہوں نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہدات مشخص تھے لیکن افسوس کہ ہم پٹری سے اترچکے مانا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان باقی نہیں رہا جو قائد اعظم پاکستان نے بنایا تھااس لئے ضرورت ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .