۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مرید حسین نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ملک کی اِن اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں اُن کے بنیادی اورانسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ۲۵ دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ملک کی اِن اقلیتوں کو کسی بهی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں اُن کے بنیادی اورانسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

انہوں نے یوم قائد کے حوالے سے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط‘ مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ ذمہ دارطبقات اچهے اور برے کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ‘ انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے ۔ ظالم و مظلوم ‘ قاتل و مقتول‘ دہشت گرد و امن پسندمیں فرق کئے بغیر توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہ کر کبهی بهی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہءتعبیر نہیں ہوسکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .