۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افغانستان قندھار دھماکہ

حوزہ/ اسے برسر اقتدار طالبان حکومت کی اپنے اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکامی سمجھے یا کچھ اور!!!  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ جمعہ کے روز افغانستان کے قندوز میں دل دہلا دینے والی دہشتگردانہ حملہ اور اس میں جاں بحق ہوئے شہیدوں اور زخمیوں کا زخم ابھی تازہ ہی تھا کہ آج پھر اسی افغانستان کے قندھار میں ایک اور  شیعہ مسجد پر خودکش حملہ کرکے اب تک 60 سے زائد نمازیوں کو شہیدکیاگیا اور متعدد دیگر شدید طور زخمی ہوئے ہیں!! 

افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ایک خاص مذہب کے لوگوں پر وہ بھی  اس حالت میں جب یہ لوگ خالق کی بارگاہ میں سربسجود ہوں  یہ سلسلہ وار خودکش حملہ ہونا اور اس پر عالمی انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کا مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھنا کہیں نہ کہیں  بدنام زمانہ  دہشتگرد گروہ داعش کی درندگی پر رضامندی کا ثبوت دے رہا ہے۔ اسے برسر اقتدار طالبان حکومت کی اپنے اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکامی سمجھے یا کچھ اور!!!  

ادارہ انجمن صاحب الزمان عج جس شدت سے  اس درندگی کی مذمت کرتے ہیں اتنی ہی شدت سے عالمی ادارہ جات اور  مملکت کی خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔

ہم تمام اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس درجہ درندگی کی کھلی چھوٹ اور اقلیت کو تحفظ دینے میں ناکامی کےلئے افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلائیں۔ 

ہم اپنے وطن عزیز کی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان میں سلسلہ وار حملوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کریں خاص کر 20 اکتوبر کو ماسکو میں ہونے والی کانفرنس جس میں طالبان کو بھی مدعو کیاگیا ہے میں ان خودکش حملوں کے خلاف طالبان حکومت  کے سامنے اپنا احتجاج درج کریں۔

ادارہ انجمن صاحب الزمان عج اس حملہ میں جاں بحق شہیدوں کے خاندان اور ملت تشیع افغانستان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی فوری شفایابی کےلئے بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .