حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل لداخ/زی اسٹوڈیو کی طرف سے ایک فلم بنام "دی کشمیر فائلز " بنائی گئی ہے جو 13 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے اس کی ایک ٹریلر منظر عام پر آئی ہے کہ جس میں فلم کے مطابق ظالمانہ کاروائیوں میں ملوث افراد کے ساتھ امام خمینی رح بانی انقلاب اسلامی کی تصویر دکھائی گئی ہے ۔جو کہ دنیا بھر کے مستضعفین کے دلوں میں حوصلہ کی کرن پیدا کرنے والی اس عظیم شخصیت کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ اس چیز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور فلم سینسر بورڈ سے اس قابل اعتراض مواد کو فوری طور ہٹائے جانے کی اپیل کرتی ہے ۔
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ امام خمینی رح عالمی سطح پر ہر مظلوم کی حمایت میں اور ظالمین کے خلاف اٹھنے والی ایک آواز کا نام ہے
ادارہ انجمن صاحب الزمان عج اس طرح کی حرکات کو خمینی کبیر رح کی مظلومین کےلئے مسیحائی شخصیت کو زک پہونچانے کی ایک مذموم سازش ہونے کے ساتھ ساتھ اسے کہیں نہ کہیں ہندوستان اور جمہوری اسلامی ایران کے تعلقات کو بھی نقصان پہونچانے کی ایک مذموم کوشش سے تعبیر کرتے ہیں ۔
آخر میں ہم حکومت ،خاص طور پر مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور وزیر خارجہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس فلم کو مکمل ریلیز ہونے سے قبل ہی اس میں موجود قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کےلئے سینسر بورڈ کو حکم جاری کرے