ایران ہندوستان دوستی
-
ایران کی خواتین کے ایک وفد نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا
حوزه/آج جس طرح کے حالات ہیں ان میں ایرانی وفد کا اے ایم یو آنا باعث افتخار ہے۔ ایران نے خواتین کی ثقافتی، سماجی، معاشی اور اقتصادی حالت میں بہتری کو ہمیشہ اپنا نصب العین قرار دیا ہے۔
-
ہند ایران کے گہرے تعلقات زمانہ قدیم سے قائم ہیں، ڈاکٹر محمد علی ربانی
حوزہ/ دہلی میں ایرانی سفارت خانے کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کشمیر۔ہند ایران رشتوں پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر محفوظ اور امن کی جگہ ہے، ہندوستان اور ایران کے درمیان زمانہ قدیم سے ہی مضبوط رشتے قائم ہیں۔
-
ایران اور ہندوستان کا باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور
حوزہ/ عبداللہیان نے تہران اور دہلی کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع ترقی اور توسیع کی سمت میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت اور مشاورت؛ بڑھتے ہوئے تعلقات کے مظہر ہیں۔
-
دی کشمیر فائلز میں رہبر کبیر امام خمینی کی بے حرمتی پر اتحاد المسلمین برہم؛
امام خمینیؒ انسانیت کے عظیم علمبردار، گستاخی ناقابل برداشت، مولانا مسرور انصاری
حوزہ/ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے صدر: من گھڑت کہانی اور جھوٹ پر مبنی فلم دی کشمیر فائلز میں امام خمینی ؒ کی تصویر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر انسانیت کے اس عظیم علمبردار کی تصویر فوری طور پرنہ ہٹائی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں جس کے ذمہ دار زی اسٹوڈیو اور حکمران جماعت ہوں گے۔
-
ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ کی "زی اسٹوڈیو" کی سخت مذمت:
فلم "دی کشمیر فائلز" سے قابل اعتراض مواد کو فوری ہٹانے کا مطالبہ
حوزہ/ ادارہ انجمن صاحب الزمان عج اس طرح کی حرکات کو خمینی کبیر رح کی مظلومین کےلئے مسیحائی شخصیت کو زک پہونچانے کی ایک مذموم سازش ہونے کے ساتھ ساتھ اسے کہیں نہ کہیں ہندوستان اور جمہوری اسلامی ایران کے تعلقات کو بھی نقصان پہونچانے کی ایک مذموم کوشش سے تعبیر کرتے ہیں ۔
-
شیعہ علماء کونسل تلنگانہ کا فلم میں امام خمینیؒ کی تصویر کو معترض اندازمیں دکھانے پر شدید ردعمل:
کسی بھی اسلامی شخصیت کی توہین قابل برداشت نہیں، مولانا سید شجیع مختار
حوزہ/ صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل: اس فلم میں دکھائے جانے والے ایسے مناظر ہندوستان میں نفرت کا سبب ثابت ہونگے اور ایران و ہندوستان کے درمیان نفرت پیدا کر تعلقات کو بھی خراب کرینگے۔
-
' کشمیر فایلز ‘ کے ٹریلر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں آیت اللہ خمینیؒ کی تصویر کا استعمال کرنا منظم عالمی سازش کا حصہ: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری: یہ ٹریلر اس منظم عالمی سازش کا حصہ ہے جس کے ذریعہ ایران اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر خارجہ کو اس پر فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور قابل اعتراض مواد کو فلم سے ہٹانے کے لیے مناسب کاروائی کرنی چاہیے ۔
-
تہران میں ہندوستانی سفیر:
ہندوستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، گڈم دھرمیندر
حوزہ/ ہم دونوں ممالک کے درمیان گہرے بینکنگ اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور بندر عباس اور ہرمزگان، تعلقات کی ترقی کے لیے سب سے اہم نقطہ ہو سکتے ہیں۔
-
ایران نے ہندوستان کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کر دیا
حوزہ/ ایران کے وزیر صحت نے ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران کو ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا سامنا ہے،اسکے باوجود ایران کورونا سے مقابلے کے لیے ہندوستان کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔