جمعرات 13 نومبر 2025 - 00:08
ایران کا دہلی دھماکے کے متاثرین کے ساتھ افسوس اور یکجہتی کا اظہار

حوزہ/ ایران نے دہلی میں دھماکے کے بعد ہندوستان کی حکومت اور عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور زخمیوں کے لیے تعزیت اور دعائے صحت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں دہلی میں ہونے والے دھماکے کے واقعے پر ہندوستان کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، دہلی میں پیش آنے والے اس المناک حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، اور ایرانی حکومت و عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔ اسماعیل بقائی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مکمل شفا کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، اور اس سانحے پر بین الاقوامی سطح پر بھی ردِعمل سامنے آرہا ہے۔

اسی دوران، ایران کے سفارتخانے نے بھی دہلی کے ریڈ فورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 9 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا، اور متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha