حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر، شیخ احمد الطیب نے اپنے ایک بیان میں، شام اور ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کے جانبحق اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر دونوں ممالک کی عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر اور تحمل کی دعا کی ہے۔
شیخ الازہر نے کہا کہ الازہر یونیورسٹی خدا سے عرب قوم اور اسلام کو آفات اور زلزلوں سے محفوظ رکھنے اور تمام بنی نوع انسان کو امن و سلامتی عطا کرنے کی دعا کرتی ہے۔