۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زلزلہ

حوزہ/ ترکی کے مرکز میں 7.8 شدت کے زلزلے نے مغربی ایشیا اور مشرقی بحیرہ روم کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس سے کم از کم 140 افراد کی موت واقع ہوگئی اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز ترکی تھا، اس زلزلے نے مغربی ایشیا اور مشرقی بحیرہ روم کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

ترک میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ ترکی اور شام کی سرحد پر اور ترکی کے شہر غازی انتپ سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔

ترکی اور شام میں زبردست زلزلہ؛ کم از کم 140 افراد کی موت


ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ زلزلہ ترکی، شام، لبنان، فلسطین، عراق، اردن، مصر، سعودی عرب اور یوکرین اور یورپ کے کچھ حصوں بشمول یونان، بلغاریہ وغیرہ میں ریکارڈ کیا گیا۔

ویڈیو: شام میں زلزلے کے بعد حرم حضرت زینب کے مناظر

زلزلے کی شدت اتنی تھی کہ سردی کی شدید سردی میں ترکی، شام اور لبنان کے کئی شہروں میں عمارتیں گرنے اور آفٹر شاکس کے خوف سے لوگ رات کو سڑکوں پر آگئے۔

ترکی اور شام میں زبردست زلزلہ؛ کم از کم 140 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے بعد ترکی اور شام کے مختلف شہروں میں کم از کم 140 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

انقرہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے میں اس ملک کے کم از کم 6 شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

ترکی اور شام میں زبردست زلزلہ؛ کم از کم 140 افراد کی موت

اس دلخراش واقعے کے بعد ترکی نے مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مدد طلب کی ہے۔

اس زلزلے میں ترکی میں 53 اور شام میں 86 مارے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح آنے والے زلزلے کے بعد ترکی بھر میں 53 افراد اور شام میں 86 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترکی اور شام میں زبردست زلزلہ؛ کم از کم 140 افراد کی موت

ترکی کے صوبہ مالتیا کے گورنر نے بھی اعلان کیا: "زلزلے کے باعث 130 عمارتیں گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .