۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عراق

حوزہ/سید الشہداء پارٹی عراق کے سکریٹری جنرل ابو الاء الولائی نے انقلابِ اسلامی کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس انقلاب کو دنیا کے آزادی پسند لوگوں کیلئے ایک اہم پیغام قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سید الشہداء پارٹی کے جنرل سکریٹری ابو الاء الولائی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ انقلابِ اسلامی ایران دنیا کے آزادی پسند لوگوں کیلئے ایک اہم پیغام تھا۔ انقلابِ اسلامی کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ ایک عقیدتی اور انسانی تحریک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی نے عالمی استکبار اور طاغوت کی مخالفت، جدوجہد اور مستکبرین کی سرکشی کے کلچر کے خلاف ایک نئی صبح کا آغاز کیا۔ یہ انقلاب مظلوموں کیلئے ایک روشن شمع کی مانند ہے جو کبھی بھی خاموش نہیں ہو گی۔

سید الشہداء پارٹی عراق کے جنرل سیکریٹری نے انقلابِ اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے امت اسلامیہ اور بالخصوص مزاحمت و مقاومت محور کو مبارکباد پیش کی۔

انقلابِ اسلامی ایران، دنیا کے آزادی پسند لوگوں کیلئے ایک اہم پیغام تھا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .