۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
خدری

حوزه/ حوزه علمیہ بوشہر ایران کے سربراہ نے کہا کہ حضرت زینب (س) وہ ہستی ہیں جنہوں نے ایثار اور انسانیت کا درس دیا اور اگر آپ نہ ہوتیں تو کربلا کا پیغام کہیں نہیں پہنچتا، کیونکہ دشمنوں کی طرف سے میڈیا کا ایسا غلبہ تھا کہ آسانی سے تحریک کربلا کو الگ زاویے سے پیش کیا جا سکتا تھا، لیکن حضرت زینب (س) نے حقائق کو تاریخ کے اوراق کی زینت بنا دیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ بوشہر ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام رضا خدری نے معتکفین کے اجتماع سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اعتکاف، خودسازی کیلئے ایک بہترین موقع ہے، کہا کہ اعتکاف ایک ایسا موقع ہے جسے انسان کو استفادہ کرنا چاہیئے اور ممکن ہے کہ یہ موقع انسان کو زندگی میں صرف ایک بار ہی مل سکے، لہٰذا اس معنوی عبادت کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے۔

امام جمعہ چغادک نے زبان کے بعض گناہوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی زبان 25 گناہوں کا ارتکاب کر سکتی ہے کہ جن میں سب سے اہم گناہ غیبت، تہمت، کنایہ اور طعنہ زنی ہے، اعتکاف کے ایام خودسازی کر کے گناہوں سے بچنے کا موقع ہیں۔

حجۃ الاسلام خدری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سے لوگ خدا تک پہنچنے کیلئے 100 سالہ راہوں کو راتوں رات طے کرتے ہیں، مزید کہا کہ یہ لوگ، شہداء ہیں کہ جنہوں نے اپنی زندگی اور دنیا کو قربان کیا اور اس 100 سالہ راستے کو راتوں رات خدا کی راہ میں ایثار و قربانی کے ساتھ طے کیا۔

انہوں نے حضرت زینب (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب (س) وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے ایثار اور انسانیت کا درس دیا اور اگر آپ نہ ہوتیں تو کربلا کا پیغام کہیں نہیں پہنچتا، کیونکہ دشمنوں کی طرف سے میڈیا کا ایسا غلبہ تھا کہ آسانی سے تحریک کربلا کو الگ زاویے سے پیش کیا جا سکتا تھا، لیکن حضرت زینب (س) کے وجود نے حقائق کو تاریخ کے اوراق کی زینت بنا دیا۔

حوزه علمیه بوشہر ایران کے سربراہ نے شام اور عراق میں مدافعین حرم کی بہادری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب (س) کے ایثار اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے لوگ ہونے چاہییں کہ جو حرم ولایت اور اہل بیت (ع) کا دفاع کرتے ہوں اور حرم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .