اتوار 12 جنوری 2025 - 16:30
اعتکاف کی وسعت انقلاب اسلامی کا عظیم ثمر: آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

حوزه/ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ اعتکاف کو اس قدر وسعت مل جائے گی، یہ توسیع اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اعتکاف میں ایک روحانیت ہے اور یہی روحانیت اس کی اس قدر وسعت کا سبب بنی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے قم میں اعتکاف کے منتظمین سے ملاقات کے دوران حضرت امام جواد (علیہ السلام) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: اعتکاف انقلاب اسلامی کی سب سے اہم برکات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے روز بروز اعتکاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ اعتکاف کو اس قدر وسعت مل جائے گی۔ یہ توسیع اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اعتکاف میں ایک روحانیت ہے اور یہی روحانیت اس کی اس قدر وسعت کا سبب بنی ہے۔

انہوں نے لوگوں کی اعتکاف کے لیے تیاری کو اس کی وسعت کی سب سے اہم وجہ قرار دیا اور کہا: اہم بات یہ ہے کہ یہ تیاری کہاں سے شروع ہوتی ہے اور اعتکاف کے معاملے میں اس بے مثال توسیع کا سبب کیا ہے۔

انہوں نے معتکفین کے محرکات اور ان کی تعداد میں اضافے کی وجوہات کی وضاحت کو اہم قرار دیا اور کہا: ایک گروہ اس لیے اعتکاف کرتا ہے کہ یہ عمل پوری خلوص اور تقویٰ کے ساتھ انجام پاتا ہے اور وہ اسے اپنی حاجات پوری ہونے اور مشکلات کے حل کا ایک اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں، جبکہ دوسرا گروہ بغیر کسی توقع کے صرف روحانیت کی تلاش میں اعتکاف کرتا ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اعتکاف کے منتظمین کی بلند ہمت کی تعریف کرتے ہوئے ان سے خطاب کیا: یہ آپ کے نیک اعمال میں سے ہے کہ آپ نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور امید کے ساتھ اسے جاری و توسیع دیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم بھی اس پروگرام کی برکات میں شریک ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha