حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجتالاسلام والمسلمین سید محمد باقر تکیہای نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا بھر میں اعتکاف کی جانب لوگوں کے رجحانات بڑھ رہے ہیں اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے تمام ممالک میں اعتکاف ہیڈکورٹرز کے دفاتر قائم کئے جائیں ۔
ایران میں اعتکاف کمیٹی کے مرکزی صدر دفتر کے بین الاقوامی امور کے نائب نے کہا: دنیا کےمختلف ممالک میں اعتکاف جیسی عظیم عبادت کو فروغ دینے کے لئے ہم دنیا کے مختلف خطوں میں اعتکاف ہیڈ کوارٹرز کے دفاتر قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اب تک لبنان اور تنزانیہ میں یہ دفاتر قائم کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا: مغربی ایشیا کے بعض ممالک میں اعتکاف کا ہیڈ کوارٹر اور اعتکاف اسٹیئرنگ کونسل آج سےدس ماہ قبل ہی قائم کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا:مشرقی افریقی ممالک کے لیے تنزانیہ میں اعتکاف ہیڈ کوارٹر کا ایک اور علاقائی دفتر قائم کیا گیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ علاقائی دفاتر کے قیام سے دنیا بھر میں اعتکاف کا ایک مربوط نیٹ ورک قائم ہو جائے گا اور اعتکاف کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
حجتالاسلام والمسلمین سید محمد باقر تکیہای نے مزید کہا: دنیا بھر کے دانشوروں، ادیبوں، فنکاروں اور اعتکاف کے شعبے سے وابستہ محققین کے درمیان جلد ہی ایک مواصلاتی نیٹ ورک قائم ہو جائے گا۔