جمعرات 9 جنوری 2025 - 06:00
اعتکاف کسبِ معنویت کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی ہمدردی کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ کاشان کے استاد نے کہا: اعتکاف کی فضا میں اللہ تعالیٰ کے حضور تنہائی و خلوت اختیار کی جاتی ہے۔ اعتکاف دنیا کی تمام ظاہری چیزوں سے دور ہو کر عبادت کا بہترین موقع ہے، جو اس سوچ کی نفی کرتا ہے کہ دین اور لذتوں کے درمیان تضاد ہے، اس کے ذریعے مادی لذتوں کے ساتھ ساتھ روحانی لذت کا تجربہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کاشان کے استاد حجت الاسلام والمسلمین منصور فرجی نے ماہِ رجب کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور اعتکاف کے خودسازی اور جدید زندگی میں دباؤ کو کم کرنے کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اللہ کے گھر میں حاضر ہونا، اس کے مہمان بننا، نمازِ اول وقت، روزہ، دعا، اور تہجد کی پابندی نفس کی طہارت اور خودسازی کا مقدمہ ہے۔

انہوں نے کہا: اعتکاف کسبِ معنویت کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی ہمدردی کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دین کی ایک اہم تاکید بھی ایک دوسرے کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا اور دوسروں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

حوزہ علمیہ کاشان کے اس استاد نے اعتکاف کو سماجی تعلقات میں بہتری کے لیے بہترین مقام قرار دیا اور کہا: اعتکاف کے دوران جہاں دوسروں کے اخلاق و کردار سے واقفیت، لوگوں کی شناخت، ان کی ضروریات کو سمجھنے اور ان ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے وہیں ان عوامل کا نتیجہ تربیتی روح اور سماجی اخلاق کو مضبوط کرنے میں بے حد مؤثر ہے اور انسان دوستی، ہمدردی اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے جیسی صفات کو بیدار کرتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فرجی نے کہا: اعتکاف کی فضا میں اللہ تعالیٰ کے حضور خلوت اختیار کی جا سکتی ہے اور یہ دنیاوی ظاہریات سے دور رہ کر عبادت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دین اور لذتوں کے درمیان تضاد کے تصور کو باطل کرتا ہے اور مادی لذتوں کے ساتھ روحانی لذت کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha