۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر / نشست رسانه ای حجت الاسلام والمسلمین سید علیرضا تکیه ای رئیس ستاد مرکزی اعتکاف

حوزہ / مرکزی اعتکاف کمیٹی کے سربراہ نے کہا: اعتکاف ایک بہترین ثقافت ہے جو اب پورے ملک میں رائج ہو چکی ہے اور اس وقت دنیا کے 103 مختلف ممالک میں اعتکاف کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا تکیہ نے آج خرم آباد میں صوبہ لرستان کے شہداء فاؤنڈیشن اور شہداء امور کمپلیکس میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی اعتکاف فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایرانی عوام کو خدا کی نعمتوں جیسے اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی اطاعت و محبت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں اس وقت معاشرے میں معنویت اور اخلاقیات کے تحقق کی انتہائی ضرورت ہے چونکہ یہ چیز بشر کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔

مرکزی اعتکاف کمیٹی کے سربراہ نے کہا: رہبر معظم انقلاب اور مراجع عظام کی بہترین تدابیر اور کوششوں کی بدولت آج پورے ملک میں اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسی طرح مرکزی اعتکاف کمیٹی کے اراکین، سازمان تبلیغاتِ اسلامی اور اعتکافی امور کے تمام متعلقہ افراد کے انتہائی اچھے تعاون سے اعتکاف جیسی عظیم عبادت کی خوبصورت اور معنوی روایت اب ایران کے تمام دیہی علاقوں اور شہری علاقوں میں جاری و ساری ہے۔

انہوں نے کہا: اعتکاف اسلامی نظام میں روحانیت و معنویت کا بانی اور علمبردار ہے۔ اس وقت دنیا کے 103 مختلف ممالک میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اعتکاف اسلامی نظام میں روحانیت و معنویت کا بانی اور علمبردار ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .