حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ امام ہادی (ع) اوڑی کشمیر کے اساتید و طلاب مدرسہ کی جامع مسجد نورخواہ میں اعتکاف کا اہتمام کیا۔
رپورٹ کے مطابق مدرسہ ہذا کے طلبہ و مومنین سربراہ و مدیر حوزہ علمیہ حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی کی سرپرستی میں رمضان المبارک کے ان ایام میں تقریباً چار سالوں سے اس بابرکت عبادت کو انجام دے رہیں ہیں۔ مومنین و علاقہ پر اس عبادت کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے مومنین کی مدرسہ ہذا کے ساتھ قربت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
حوزہ علمیہ کی بدولت یہ عمل سرزمین اوڑی میں شروع ہوا۔ جس سے حوزہ علمیہ کے طلاب اور دیگر مؤمنین بھی استفادہ کرتے ہیں۔ اعتکاف میں تلاوتِ قرآن مجید، درس معرفت امام زمانہ عجل تعالیٰ فرجہ الشریف، درس احکام، دعاء و مناجات مجلس عزاء اور دیگر عبادات الٰہی بالخصوص قبل از افطار توسل امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف انجام دیا جاتا ہے۔
یہ اعتکاف 23 رمضان المبارک بعد از نماز مغربین اپنے اکمال کو پہنچنا۔