۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
حجۃالاسلام اجاق نژاد

حوزہ/ مسجد جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے کہا کہ اعتکاف ایک منفرد موقع ہے جو نوجوان نسل کی تربیت اور ثقافتی غفلتوں کی تلافی کے لیے بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے کہا کہ اعتکاف ایک منفرد موقع ہے جو نوجوان نسل کی تربیت اور ثقافتی غفلتوں کی تلافی کے لیے بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ درست منصوبہ بندی کے ذریعے اس عمل کو معاشرتی رہنمائی کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔

مسجد مقدس جمکران میں منعقدہ نواں ہم فکری اجلاس برائے اعتکاف میں انہوں نے نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں نئی نسل کے ثقافتی پہلوؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے، لیکن اعتکاف جیسے مواقع کے ذریعے ان کمیوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اربعین حسینی کو ایک بے مثال موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب نوجوانوں کی روح اور فکر پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ ایسے افراد جنہوں نے پہلی بار اس میں شرکت کی، انہوں نے بڑی مثبت تبدیلیاں محسوس کیں۔

انہوں نے مسجد مقدس جمکران کی ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم معنوی مرکز بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں محض جسمانی موجودگی کافی نہیں، بلکہ جدید طریقوں سے نوجوانوں کا دینی اور روحانی اقدار سے ربط مضبوط کیا جائے۔ اس ضمن میں علماء، اساتذہ، اور دیگر ماہرین کے باہمی تعاون کو لازمی قرار دیا گیا۔

انہوں نے ایران کو بین الاقوامی نوجوانوں کے لیے امید کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پہلو کو نظرانداز کرنا منفی نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعتکاف نہ صرف روحانی بلکہ ثقافتی رہنمائی کے لیے بھی ایک بہترین موقع ہے۔ جدید تربیتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو دین اور معنویت کی جانب راغب کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .