جمعہ 18 جولائی 2025 - 16:07
مسجد کو اپنے محلے کا انتظامی اور خدماتی مرکز بھی ہونا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق انقلاب اسلامی کی تشکیل میں مسجد کا انتہائی نمایاں کردار تھا لہذا مسجد کو محلے کی انتظامی اور خدماتی مرکز کے طور پر بھی ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ائمہ جمعہ پالیسی کونسل ایران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے "ہمدان کی نمایاں مساجد کے ائمہ جماعت" کے ساتھ ابن سینا ہال ہمدان میں منعقدہ ایک اجلاس میں مساجد کے کردار میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقدس ادارے کی سماجی اور انتظامی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مسجد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسجد کی اندرونی سرگرمیاں، بیرونی تعاون اور محلے و معاشرے کی سطح پر مسجد کا سماجی اثر مسجد سے متعلق تین اہم پہلو ہیں۔

ائمہ جمعہ پالیسی کونسل ایران کے سربراہ نے کہا:امام جماعت کی فعال موجودگی مسجد اور نتیجتاً محلے کی آبادی اور مختلف معاشرتی مسائل کے حل و فصل ہونے کا باعث بنتی ہے۔

حجت الاسلام علی اکبری نے خاندان کے تمام افراد کی مسجد میں موجودگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بعض مساجد میں نوجوانوں کی غیر موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا: مساجد میں نوجوانوں کی موجودگی معاشرتی تعلیم و تربیت میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے لہذا اس حوالے سے سنجیدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha