۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدیریت مسجد کورس نہایت اہمیت کا حامل اور وقت کی اشد ضرورت ہے

حوزہ / المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پاکستان کیمپس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ائمہ جمعہ والجماعت کےلئے سات روزہ تربیتی کورس مدیریت مسجد کا اہتمام ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پاکستان کیمپس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ائمہ جمعہ والجماعت کےلئے سات روزہ تربیتی کورس مدیریت مسجد کا اہتمام ہوا۔ جس میں حوزہ علمیہ قم سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے مہمان استاد جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید خاور شاہ صاحب نے خصوصی لیکچرز دیئے۔

اس کورس کے اختتامیہ کی مناسبت سے ایک تقریب مسجد امیرالمومنین علیہ السلام اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں کورس کے شرکاء کے ساتھ دیگر علماء کرام کو بھی دعوت دی گئی ۔

مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن جناب مولانا شیخ محمدجان حیدری کو بعنوان مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔

مولانا شیخ محمدجان حیدری نے اختتامی نشست سے خصوصی کرتے ہوئے کہا: مدیریت مسجد کورس نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ہر عالم دین کو اپنے محلے اور علاقے کے معروضی حالات کے تناظر میں مدیریت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: مسجد کمیٹی سے مناسب رابطہ، مسجد میں مختلف شعبہ ہای زندگی کے افراد کی مشارکت،مسجد میں فعال اور مخلص جوانوں کو جذب کرنا،مسجد کو معاشرتی بنیادی دینی فلاحی امور کا مرکز بنانا مدیریت مسجد کے بنیادی اصول ہیں۔

مولانا شیخ محمدجان حیدری نے کہا: پاکستان بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام تقریبا 126 مساجد اور مراکز کی تعمیر ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان میں سے بیشتر مراکز کے علماء کرام کو مدیریت مسجد کورس کروایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی ہدایت نامہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی،ضلعی اور یونٹ مسئولین کو تاکید کی ہے کہ تمام تر فکری تربیتی اجتماعی فعالیت کا مرکز مسجد کو قرار دیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل تنظیمی احباب کیساتھ قومی جوانوں کی فکری بالیدگی کےلئے نہایت اہمیت کا حامل پروگرام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول جناب قبلہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مدیریت مسجد کی اہمیت کے تناظر میں کتاب مدیریت مسجد کا خصوصی ترجمہ کرواکر نشر کیاہے۔ یہ کتاب ادارہ الباقر تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کی سائٹ میں موجود ہے۔ جس سے علماء کرام مستفید ہوسکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .