۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
ملاقات

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے پاکستانی معروف خطیب اور مذہبی و سماجی شخصیت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مؤسسہ باقر العلوم قم المقدسہ میں ملاقات ہوئی اور اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امور خارجہ کے سربراہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم کے سربراہ حجت الاسلام سید شیدا حسین جعفری اور ان کی کابینہ کے ساتھ ساتھ شعبۂ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کے معاونین سمیت مؤسسہ باقر العلوم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی اور مؤسسہ کے دیگر مدرسین بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں قومی و ملی امور زیر بحث آئے اور ملت تشیع پاکستان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی پالیسی پر زور دیا گیا، علاؤہ ازیں پاکستان کے موجودہ سیاسی و قومی معاملات جیساکہ توہین صحابہ بل، متنازعہ تعلیمی نصاب، پارہ چنار کے مسائل و ملک گیر شیعہ دشمن پالیسی کے حوالے سے باہمی مشاورت ہوئی۔

سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے فلسطین میں جاری طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملت تشیع پاکستان کے تمام پلیٹ فارمز سے فلسطینیوں کی بھرپور اخلاقی و مالی معاونت کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .