۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید شفقت شیرازی کی ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کی کابینہ سے نشست

حوزہ/ نجف اشرف میں منعقد ہونیوالی نشست میں موجود کابینہ کے افراد نے علامہ سید شفقت شیرازی سے متعدد سوالات کیے اور عراق تشریف لانے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے سوموار کے روز مؤرخہ 25/12/2023 کو مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کی کابینہ کیساتھ ایک نشست رکھی۔

اس نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ الہیٰ سے کیا گیا، جس کے بعد علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کا دستور پڑھتے ہوئے اس پر تفصیلی گفتگو کی اور کابینہ کے تمام افراد کو ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کابینہ کو متحرک رکھنے اور ہفتہ وار پروگراموں کیساتھ ساتھ ماہانہ پروگرام کروانے پر بھی زور دیا۔ نشست میں موجود کابینہ کے افراد نے علامہ سید شفقت شیرازی سے متعدد سوالات کیے اور عراق تشریف لانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس نشست کا اختتام دعائے امامِ زمانہ(عج) پڑھ کر کیا گیا اور آخر میں علامہ سید شفقت شیرازی کو کابینہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .