علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی
-
شہید اسماعیل ہنیہ کا مختصر تعارف
حوزہ/ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی خارجہ پالیسی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے ان کی زندگی کا مختصر مگر جامع تعارف کرایا ہے، جسے آپ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
ڈاکٹر شفقت شیرازی کی لبنان میں مقاومت آپشن فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ سے ملاقات
حوزہ/سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بیروت میں انٹرنیشنل سپورٹ آف مقاومت آپشن فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ غدر سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
علامہ سید شفقت شیرازی کی ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کی کابینہ سے نشست
حوزہ/ نجف اشرف میں منعقد ہونیوالی نشست میں موجود کابینہ کے افراد نے علامہ سید شفقت شیرازی سے متعدد سوالات کیے اور عراق تشریف لانے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
-
آیت اللہ صافی کی علمی تصانیف امت مسلمہ اور ملت تشیع کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے، علامہ شفقت شیرازی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ مرجع گراں قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کا انتقال پرملال عالم اسلام اور ملت تشیع اور حووزہ ہائے علوم دینیہ کے لیے بہت بڑا نقصان اور غم و اندوہ کا باعث ہے۔
-
امریکہ کا ہدف افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں ناامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزہ/ افغانستان سے امریکی انخلاء اور بعد کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا امریکہ مکمل طور پر افغانستان سے لاتعلق نہیں ہونا چاہتا۔
-
علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی حماس کے رہنما احمد عبدالہادی سے ملاقات
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا فلسطینی قوم کی مزاحمت دنیا بھر کے مستضعفین کے لیے مشعل راہ ہے کہ آزادی اور حریت کا راستہ قربانیوں کا راستہ ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ اس جدوجہد میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ خود کو اس جدوجہد آزادی میں تنہا نہ سمجھیں۔
-
پاکستان میں قائم نظامِ انصاف کو نظر انداز کرکے شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا غیر آئینی اقدام، علامہ شفقت حسین شیرازی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں قائم نظامِ انصاف کو نظر انداز کرکے شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے اور لاپتہ کرکے شہریوں پر تشدد غیر انسانی فعل ہے جو قابل مذمت ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس، امت مسلمہ کے ان دو عظیم سپوتوں نے خطے کو تقسیم در تقسیم سے بچایا ہے، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے کہا کہ انقلاب ورہبریت سے ایرانی عوام کو دور اور متنفر کرنے پر جو 40 سال سرمایہ کاری کی گئی وہ سب خاک میں مل گئی ہے۔ امریکہ ، بریطانیہ ، اسرائیل اور سعودی عرب ہر سال بلینز ڈالرز اپنے سالانہ بجٹ کا اس مقدس نظام کے خاتمے کے لیے سازشوں پر خرچ کرتے ہیں ۔ وہ سب اس وقت ضائع ہو گیا جب ان شہدا کے جنازوں کے وقت ایرانی عوام سڑکوں پر نکلی۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی نے امریکا کی بوکھلاہٹ او راس کی علم و انسان دشمنی کو عیاں کردیا ہے، علامہ شفقت شیرازی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل یہ انتہائی اہم اور موثر تعلیمی و تحقیقی ادارہ عالم انسانیت کی فکری و علمی فلاح اور ادیانِ عالم کے تقرب کے لیے انتہائی موثر کام کر رہا ہے۔ ایسے اداروں پر پابندی انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
-
ڈاکٹر کلب صادق مرحوم نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزہ/ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہاکہ وہ ایک ایسے عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی۔