۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ قم المقدسہ ایران تنظیمی امور اور فعالیتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ امور خارجہ کا اجلاس مؤسسہ باقرالعلوم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ اور شعبۂ امور خارجہ کے مسئولین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ ایران تنظیمی امور اور فعالیتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ امور خارجہ کا اجلاس مؤسسہ باقرالعلوم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ اور شعبۂ امور خارجہ کے مسئولین نے شرکت کی۔

ملک پاکستان کو موجودہ صورتحال سے صرف انتخابات ہی نجات دلا سکتے ہیں، ڈاکٹر شفقت شیرازی

اجلاس میں تنظیمی تربیت، نئے طلباء کی مشکلات کے حل، تبلیغی سرگرمیوں اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیاسی مواقف کو زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس مسئول حجۃ الاسلام رضوانی نے اپنے شعبے کی فعالیت اور سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔

اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں تنظیمیوں کی اہمیت اور پاکستان کی سلامتی اور ارتقاء میں تنظیمی فعالیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنی قائد شہید علامہ عارف حسینی رح کے بتائے گئے رہنما اصولوں کی روشنی میں ہی ملک و قوم کا استحکام دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی مداخلت، استعمار کی غلامی سے نجات اور خطے سے امریکی اثرورسوخ کا خاتمہ ہماری سیاسی فعالیت کی اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے ملک کی سیاست سے لاتعلق بھی نہیں رہ سکتے اور اپنے ملک کو استعمار و امریکہ کی غلامی میں بھی نہیں پھینک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے صرف انتخابات ہی نجات دلا سکتے ہیں لہذا عوام بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں۔

اجلاس کے ناظم حجۃ الاسلام عادل حسین علوی تھے اور اجلاس سے موسسہ باقرالعلوم کے مدیر حجۃ الاسلام فدا حسین حلیمہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی جوانوں کی تربیت اور فعالیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ملک پاکستان کو موجودہ صورتحال سے صرف انتخابات ہی نجات دلا سکتے ہیں، ڈاکٹر شفقت شیرازی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .