۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ارتحال آیت‌الله حاج شیخ محسن علی نجفی از علمای پاکستان

حوزہ/ حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں گزشتہ رات، علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں، گزشتہ رات علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سمیت عراقی اور ایرانی اہم دینی اور سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

قم؛ روضہ فاطمه معصومہ (س) میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس؛ اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

تفصیلات کے مطابق، ایران شہر قم المقدسہ میں روضہ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں مجمع جہانی اھل البیت و حرم مطہر اور دفتر رہبر معظم انقلابِ اسلامی، مجمع جہانی تقریب بین المذاہب، جامعہ المصطفیٰ، پاکستان کی مختلف تنظیم اور جوامع روحانیت کے مشترکہ تعاون سے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔

قم؛ روضہ فاطمه معصومہ (س) میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس؛ اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

مجلسِ ترحیم سے مجمع جہانی اھل بیت علیہم السّلام کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے مدرس اور محسن ملت کے دیرینہ ساتھی علامہ شیخ شفاء نجفی نے خطاب کیا۔

قم؛ روضہ فاطمه معصومہ (س) میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس؛ اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

حوزہ علمیہ اور جامعہ المصطفیٰ، مکاتب مراجع و دیگر دینی اداروں و مراکز سمیت مدارس کے پاکستانی و ایرانی وعرب مسئولین کے علاؤہ قم میں مقیم پاکستانی اساتذہ وطلاب و مؤمنین و زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قم؛ روضہ فاطمه معصومہ (س) میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس؛ اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

قم؛ روضہ فاطمه معصومہ (س) میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس؛ اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .