حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عالم دین آیت اللہ حاج شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کی مناسبت سے 17 جنوری 2023 کو حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، حوزہ اور یونیورسٹی کی اہم شخصیات، پاکستانی علمائے کرام اور طلاب ذوی الاحترام سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سربراہ حجۃ الاسلام رضا رمضانی نے آیت اللہ محسن علی نجفی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: پاکستان کے سفر کے دوران میں چند دن ان کی خدمت میں رہا اور میں نے اس عظیم عالم دین کے وجود میں مختلف خصوصیات کا مشاہدہ کیا، آیت اللہ محسن علی نجفی ایک حقیقی عالم دین تھے، انہوں نے اپنے علم سے لوگوں کو صحیح منزل دکھائی، اور لوگوں کو کسی عالم یا فقیہ سے یہی توقع رہتی ہے کہ وہ انہیں صحیح دین کا علم دے۔
انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ محسن علی نجفی کی ایک اور خصوصیت ان کا مہذب ہونا ہے، اور میں نے اس خصوصیت کا مشاہدہ ان دنوں میں کیا جب میں ان کی خدمت میں تھا، وہ ایک سیلف میڈ انسان تھے، اور ایسا ہی شخص دوسروں کو دین سکھا سکتا ہے اور سماجی خدمات سرانجام دے سکتا ہے۔
استاد رمضانی نے کہا کہ مذہب کا معاملہ ایک ایسے شخص کے سپرد کیا جاتا ہے جس میں روحانی عظمت ہو، حوزہ علمیہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ علم دین کے علاوہ اس میں روحانیت کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے، اگر انسان میں روحانیت نہیں ہوگی تو لوگ اس کی جانب جذب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا: پاکستان ایران کا دوست اور بھائی ہے، جب دشمنوں نے تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو آیت اللہ محسن علی نجفی ہر سال اتحاد کے لیے اجلاس منعقد کرتے تھے، اور انہوں نے ان اجلاسوں میں مختلف مذاہب کے علماء کو اکٹھا کیا۔
آپ کا تبصرہ