۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین حسینی همدانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک خطے سے دہشت گردوں کو مٹانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ بات بالکل واضح ہے کہ امریکہ اور انگلستان اور ان کے اتحادی چاہتے ہیں خطے میں زیادہ سے زیادہ اختلافات اور جنگ و جدال ہو جس سے پورا خطہ غیر محفوظ بنا دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے کرج میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا : ہجرت سے 23 سال پہلے 13 رجب کو اللہ کے گھر میں ایک ایسا شخص پیدا ہوا جس کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے اور خدا کے علاوہ اس عظیم انسان کو جاننا ہر کسی ممکن نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے حالات حاضرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:یقینی طور پر ایران و پاکستان دونوں ممالک دوست ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اس درمیان دشمن کی سازش کامیاب ہو جائے اور دہشت گرد اس علاقے میں موجود رہیں، یاد رہے کہ پاکستان نے ہماری مسلح افواج پر حملہ نہیں کیا بلکہ ہماری سرزمین پر موجود دہشت گردوں پر حملہ کیا، دشمنوں نے اس درمیان شرارتیں شروع کیں اور ادھر اُدھر کی باتیں بنانی شروع کر دیں، دونوں ممالک کی سرحدی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور دونوں ممالک کے حکام نے اپنی خودمختاری کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک خطے سے دہشت گردوں کو مٹانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ بات بالکل واضح ہے کہ امریکہ اور انگلستان اور ان کے اتحادی چاہتے ہیں خطے میں زیادہ سے زیادہ اختلافات اور جنگ و جدال ہو جس سے پورا خطہ غیر محفوظ بنا دیا جائے، دونوں ممالک کے حکام یقیناً اپنی اپنی سفارت کاری میں مصروف ہیں، جو باتیں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور خلا پیدا کیا جا رہا ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .