۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
همایش بین‌المللی گفت‌وگوهای علمی، فرهنگی ایران و پاکستان

حوزہ / مختار احمد نے ایران اور پاکستان کے مضبوط تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو ہرگز توڑا نہیں جا سکتا۔ سرحدی علاقوں میں جو کچھ ہوا ہے مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن اختلافات ڈالنے کی سازشیں کر رہا ہے جو کہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ مختار احمد نے قم ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم میں ایران اور پاکستان کے درمیان علمی اور ثقافتی مکالمے کی بین الاقوامی کانفرنس میں گفتگو کے دوران کہا: ایران اور قم کی یونیورسٹیز کے پروفیسرز کے ساتھ یہ نشست انتہائی خوش آئند ہے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان علمی تعاون کے میدان میں لگایا گیا پودا الحمد للہ روزبروز پھل پھول رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان چند دنوں میں ایران میں قیام کے دوران ہمیں قطعا ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم کسی دوسرے ملک میں ہیں۔

مختار احمد نے مزید کہا: ہمارے مضبوط رشتوں کی اساس اور بنیاد کئی چیزوں جیسے خدا، کتاب، دین اور پیغمبر کا مشترک ہونا ہے اور یہ بنیاد اتنی مضبوط ہے کہ اسے کسی بھی قسم کے حادثات سے توڑا نہیں جا سکتا۔

پاکستانی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ نے کہا: ہمارے درمیان موجود مذہبی مشترکات کے علاوہ دوسرا انتہائی اہم نکتہ ہماری ہمسائیگی کا مسئلہ ہے جیسا کہ ہمارے دین میں بھی اس مسئلے پر بہت تاکید کی گئی ہے اور پڑوسیوں کے لیے خصوصی حقوق بیان کئے گئے ہیں کہ جس کا الحمدللہ ہم مسلمان بہت احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ علمی سرگرمیوں کے حوالے سے جو راستہ کھولا گیا ہے اس کی ایک عرصہ سے کمی محسوس کی جا رہی تھی۔ ہمیں اس علمی راستے کا بہترین استعمال کرنا چاہیے۔

مختار احمد نے ایران اور پاکستان کے مضبوط تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو ہرگز توڑا نہیں جا سکتا۔ سرحدی علاقوں میں جو کچھ ہوا ہے مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن اختلافات ڈالنے کی سازشیں کر رہا ہے جو کہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .