۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تقسیمِ انعامات

حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سٹی میہڑ ڈویژن سیہون کے تعاون سے سولنگی محلہ میہڑ میں قائم پنجتنی سینٹر میں تعلیمات اہلبیت علیہم السّلام حاصل کرنے والے ہونہار بچوں میں کوئز کمپیٹیشن منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سٹی میہڑ ڈویژن سیہون کے تعاون سے سولنگی محلہ میہڑ میں قائم پنجتنی سینٹر میں تعلیمات اہلبیت علیہم السّلام حاصل کرنے والے ہونہار بچوں میں کوئز کمپیٹیشن منعقد کیا گیا۔

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ میں دینیات سنٹر کے بچوں میں تقسیم انعامات

کوئز کمپیٹیشن میں بچوں سے دینیات کے مطابق دی گئیں تعلیمات سے برادر معلم مجاہد حسین نے مختلف سوالات کئے۔

کوئز کمپیٹیشن میں 3 بچوں نے 1s 2nd and 3rd پوزیشن حاصل کی، جن میں پہلی پوزیشن، توفیق علی، دوسری پوزیشن، شایان علی اور تیسری پوزیشن ظہیر حسین نے حاصل کی۔

پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو اِنعامات سے نوازا گیا۔

کوئز کمپیٹیشن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون کے نائب صدر برادر میثم عباس جویو، سینٹر آرگنائزر برادر شفیق احمد دروان، یونٹ سٹی میہڑ کے صدر برادر سکندر سموں، برادر دمساز علی سولنگی نے شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ میں دینیات سنٹر کے بچوں میں تقسیم انعامات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Meesam AbaSs JoYo US 23:01 - 2024/01/22
    0 0
    حوزہ نیوز ایجنسی کی خدمات قابل تحسین ہیں