اتوار 21 جنوری 2024 - 08:00
جامعۃ المصطفی میں داخلہ کا طریقۂ کار اور اس کی شرائط

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے کہا: الحمد للہ کافی کوششوں اور غور و خوض کے بعد اب ایک اچھا اور مدوّن تعلیمی نصاب سامنے آیا ہے کہ اگر اس پر صحیح عمل درآمد کیا جائے تو مدارس کی تعلیمی سطح بھی بہتر ہو گی اور ہمارے طلبہ بھی مضبوط انداز میں آگے بڑھ سکیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے ایران تشریف لائے معروف عالم دین، نمائندگی المصطفی پاکستان میں ادارہ ارتباطات اور امور بین الملل کے مسئول، مدرسہ علمیہ "جامعۃ الفرات" کے مُشرف اور مرکز افکار اسلامی پاکستان کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے حوزہ نیوز کے نامہ نگار کو دئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی دینی و مذہبی فعالیت اور جامعۃ المصطفی میں داخلہ کے مراحل سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی ہے۔ جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

جامعۃ المصطفی میں داخلہ کا طریقۂ کار اور اس کی شرائط

حوزہ: جامعۃ المصطفی میں پذیرش کے سلسلہ میں سب سے آسان طریقہ کار کیا ہے؟

حجت الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان:

جامعۃ المصطفی میں پذیرش کے کچھ راستے ہیں اور اس کی کچھ شرائط ہیں۔

بنیادی طور پر داخلہ کی دو صورتیں ہیں۔ یا تو یہ داخلہ اسٹوڈنٹس کیلئے ہے یعنی جو حوزہ میں نہیں پڑھے، کہیں بھی پاکستان کے کسی مدرسہ میں حوزوی تعلیم حاصل نہیں کی۔ ان کیلئے ضروری ہے کہ اول تو کم از کم انہیں انٹر پاس ہونا چاہئے کیونکہ المصطفی ایک یونیورسٹی ہے۔ یہ ایک بنیادی شرط ہے۔ البتہ جو نظامِ سطح ہے اس کیلئے ایف-اے یعنی انٹر شرط نہیں ہے اس کیلئے میٹرک پاس بھی لئے جا سکتے ہیں۔ ایران میں اگر کوئی ڈائریکٹ داخلہ کروانا چاہے تو اس کیلئے انٹر پاس افراد کا 80 فیصد سے زائد مارکس ہونا ضروری ہے۔ البتہ اس کیلئے کوئی تاریخ نہیں ہے جب بھی داخلہ کروانا چاہیں ہو سکتا ہے۔ یہ سارا سال جاری رہتا ہے۔

اب رہی بات کہ مدارس دینیہ سے طلاب کس طرح پذیرش کروائیں؟ اس کی کیا شرائط ہیں؟ تو ان کیلئے کم از کم یہ ہے کہ وہ مقدمات پاس ہوں۔ شرح لمعہ کچھ حصہ یعنی طہارت و صلاۃ پڑھا ہوا ہونا چاہئے۔ یعنی کم از کم لمعہ اول تک پاس ہو۔ پھر ان کا ایک آزمون (انٹری ٹیسٹ) ہوتا ہے، لڑکیاں یا لڑکے دونوں کیلئے۔ اس سے پہلے یعنی انٹری ٹیسٹ سے پہلے کسی کا داخلہ نہیں ہوتا۔

مدارس کے طلاب کیلئے ہمارے پاس دو سطوح ہیں؛ ایک تکمیلِ کارشناسی ہے یعنی کم از کم پانچ سال پڑھ چکے ہوں۔ یعنی جو طلاب لمعہ اول پاس ہوتے ہیں اور مدرسہ کا مدیر ان کی تائید کرتا ہے، ان کے نمبرز وہاں ہمارے پاس بھیجے جاتے ہیں، پھر مقامی عالم دین کی تصدیق ہو تو انہیں تکمیلِ کارشناسی کے آزمون میں شامل کیا جاتا ہے۔ پھر ان کی پذیرش ہوتی ہے۔ پھر وہ یہاں آ کر کارشناسی مکمل کرتے ہیں، کچھ وقت دیا جاتا ہے پھر ارشد کیلئے تیاری کرتے ہیں۔

یا اگر وہ وہاں پر لمعتین پاس ہیں اور اس کے علاوہ رسائل مکاسب پڑھنے والے ہیں تو ان کا ارشد کیلئے آزمون ہوتا ہے یعنی ان کی ایران میں کارشناسی ارشد کیلئے ڈائریکٹ پذیرش ہوتی ہے۔ البتہ نمائندگی میں بھی کارشناسی ارشد کا سسٹم موجود ہے لیکن اگر وہ چاہے تو ارشد کیلئے یہاں بھی آ سکتا ہے۔

جامعۃ المصطفی میں داخلہ کا طریقۂ کار اور اس کی شرائط

حوزہ: فارغ التحصیل طلاب کے پاکستان آنے اور وہاں خدمات انجام دینے وغیرہ میں انہیں کون سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آپ کی نظر میں اس کا راہِ حل کیا ہے؟

حجت الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان:

جیسا کہ پہلے بھی بیان ہوا کہ پاکستان میں آنے کیلئے طلاب کی جو ایک بڑی مشکل ہے وہ یہ ہے کہ ان کے پاس فقہ و اصول سمیت مختلف سبجیکٹس کی معلومات تو ہوتی ہیں لیکن وہ کئی مسائل سے عملی طور پر ناآشنا ہوتے ہیں یعنی جس چیز کی مہارت عملی طور پر ان کے پاس ہونی چاہئے تھی اس کی کمی ہوتی ہے۔ جسے برطرف کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم نے بھی ان مسائل کو دیکھتے ہوئے کئی ایک امور کو زیادہ فوکس کیا ہے جیسے یہاں پر "مرکز بیان" ہے۔ تبلیغی حوالے سے ہماری ان کے ساتھ قرار داد ہے، اسی طرح آموزش کوتاہ مدت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلاب کو یہاں پر ہی ایسے دورے کروائے جائیں تاکہ یہ جب پاکستان جائیں تو وہ اپنے آپ کو تعلیمی و تبلیغی امور کے لئے فٹ سمجھیں کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں، مثلا میں جاؤں گا تو خطابت کر سکتا ہوں، مسجد کی مدیریت کر سکتا ہوں، میں کسی تحقیقی مؤسسہ کو چلا سکتا ہوں، مجھے لکھنا آتا ہے وغیرہ۔ اسی طرح دیگر مختلف چیزیں ہیں جن پر ہم فوکس کر رہے ہیں تاکہ ہمارے فارغ التحصیلان معاشرے میں زیادہ سے زیادہ موثر کردار ادا کر سکیں۔

البتہ ہم نے یہاں طلبہ کے پانچ دورے بھی کروائے جن میں مدیریت مسجد، روش بیان احکام، روش آموزش قرآن، سوشل میڈیا میں تبلیغ کا طریقہ کار؟ وہاں کی مشکلات سے آشنائی اور اس کا راہ حل۔ غرض بہت سارے امور ایسے ہیں جن کی وہاں عملی طور پر بہت زیادہ ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے پاکستان کے بڑے علمی مراکز کے تعارف پر بھی کام کیا ہے۔ جس میں شیعہ دینی مدارس و مراکز کے ساتھ ساتھ سنی مدارس اور مراکز جیسے دارالعلوم حقانیہ جیسے مدارس کا تعارف بھی شامل ہے۔

آخر میں انہوں نے پاکستان میں نصابِ تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس میں موجود نواقص اور ان کی برطرفی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ کافی کوششوں اور غور و خوض کے بعد اب ایک اچھا اور مدوّن تعلیمی نصاب سامنے آیا ہے کہ اگر اس پر صحیح عمل درآمد کیا جائے تو مدارس کی تعلیمی سطح بھی بہتر ہو گی اور ہمارے طلبہ بھی مضبوط انداز میں آگے بڑھ سکیں گے؛ ان شاء اللہ۔

جامعۃ المصطفی میں داخلہ کا طریقۂ کار اور اس کی شرائط

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • سید مرتضی PK 13:19 - 2024/04/25
    سلام علیکم ۔میرا انٹر پاس ہے میں جامعہ مصطفیٰ ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں
    • عترت فاطمه PK 23:34 - 2024/08/17
      سلام علیکم ۔میرا انٹر پاس ہے میں جامعہ مصطفیٰ ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں
  • محمد علی مہدی US 17:32 - 2024/07/08
    السلام علیکم میرا نام محمد علی مہدی ہے میں پاکستان کا رہنے والا ہوں میں پہلے ایران میں رہ چکا ہوں قم میں المہدی میں پڑھتا رہا ہوں اور مدرسہ امام علی میں بھی پڑھتا رہا ہوں کچھ سال پہلے میرا موٹر سائیکل پر ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے میرا ایران سے ویزا ایا ہوا تھا میں وہ ویزا لے کے دوبارہ ایران نہیں جا سکا اب میںچاہتا ہوں کہ میرا دوبارہ ویزہ ائے جس کی وجہ سے میں اپنی پڑھائی کو دوبارہ شروع کر سکوں میں اپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے میں ایران نہیں جا سکا اب میں بالکل ٹھیک ہوں اپنے پاؤں پہ چل سکتا ہوں اب میری گزارش ہے کہ مجھے دوبارہ ویزہ بھیجا جائے جس کی بدولت میں دوبارہ ایران میں جا کر اپنی پڑھائی مکمل کر سکوں شکریہ
  • بتول فاطمہ IN 07:00 - 2024/07/22
    ہم ایران جامعہ المصطفی میں ایڈمیشن ‌کرانا چاہتے ہے
  • بتول فاطمہ IN 07:00 - 2024/07/22
    ہم ایران جامعہ المصطفی میں ایڈمیشن ‌کرانا چاہتے ہے
  • بتول فاطمہ IN 07:00 - 2024/07/22
    ہم ایران جامعہ المصطفی میں ایڈمیشن ‌کرانا چاہتے ہے
    • Fatima begum PK 08:48 - 2025/01/18
      میرا ایف اے وفاق المدارس اور کارشناسی ہے میں جامعہ مصطفی میں ایڈ میشن کرنا چاہتی ہوں
    • Fatima begum PK 08:48 - 2025/01/18
      میرا ایف اے وفاق المدارس اور کارشناسی ہے میں جامعہ مصطفی میں ایڈ میشن کرنا چاہتی ہوں
  • محمد جمیل PK 05:08 - 2024/08/13
    السلام علیکم۔ میری تعلیم ایم اے ہے اورمیں پاکستان میں بر سر روز گار ہوں ۔ میں اپنے محکمے سے اجازت لے کے ایران میں ایم فل کرنا چاہتا ہوں۔ داخلہ اور ویزہ کے حصول کے لئے رہنمائی فر مائیں ۔
    • عبد الغنی PK 22:23 - 2025/11/08
      السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرا نام عبد الغنی ہے میں پاکستان سندہ کا رہنے والا ہوں اور پاکستان میں لمعتین مکمل کر دی ہے اب ایران میں جامعہ المصطفی العالمیہ میں داخلہ لینے کی خواہش رکہتا ہوں اور دنوں تعلیم انٹر کا ایک پرچہ نہیں دیا کسی مجبوری سے
  • سید مصطفی PK 20:02 - 2024/12/15
    سلام علیکم ۔میرا انٹر پاس ہے میں جامعہ مصطفیٰ ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں
  • سید مصطفی PK 20:03 - 2024/12/15
    سلام علیکم ۔میرا انٹر پاس ہے میں جامعہ مصطفیٰ ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں
  • علی رضا PK 09:15 - 2025/03/17
    اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ محترم آغا صاحب پی ایچ ڈی میں داخلہ کی کیا شرائط ہے تفصیل سے بتائیں بہت شکریہ
  • Dua fatima PK 16:27 - 2025/04/11
    اگر آپ اس پیج پر جامعۃ المصطفیٰ کے بارے میں تبصرہ لکھنا چاہ رہی ہیں تاکہ آپ کو داخلے یا معلومات کے لیے جواب ملے، تو آپ شائستہ اور واضح انداز میں اپنا مقصد لکھیں۔ مثال کے طور پر، آپ یہ لکھ سکتی ہیں: --- السلام علیکم، میں پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں اور جامعۃ المصطفیٰ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے میٹرک مکمل کیا ہے اور مزید دینی تعلیم کے لیے داخلہ لینا چاہتی ہوں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ داخلہ کا مکمل طریقہ کار کیا ہے اور مجھے کیا کرنا ہوگا؟ جزاک اللہ خیر۔ --- آپ چاہیں تو اپنے بارے میں مزید تفصیل (عمر، تعلیم، دلچسپی وغیرہ) بھی شامل کر سکتی ہیں تاکہ ان کو آپ کی صورتحال بہتر سمجھ آ سکے۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے لیے مکمل تبصرہ لکھ کر بھی دے سکتا ہوں، بس آپ اپنی تفصیل بتائیں۔
  • Dua fatima PK 16:38 - 2025/04/11
    علیکم، میں [Pakistan] سے تعلق رکھتا ہوں اور جامعۃ المصطفیٰ میں داخلہ لینا چاہتا ہوں۔ میری تعلیمی حالت [matric] ہے اور میں دینی تعلیمات میں مزید علم حاصل کرنے کے لیے اس ادارے میں داخلہ چاہتا ہوں۔ براہ کرم میری رہنمائی کریں کہ داخلہ حاصل کرنے کے لیے کیا طریقہ کار ہوگا اور مجھے کیا اقدامات کرنے ہوں گے؟ جزاک اللہ خیر
  • سبطین حیدر سندھو PK 10:33 - 2025/05/09
    باکستان
  • کاشف ث PK 07:45 - 2025/05/21
    اسلام علیکم امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں جی میں کاشف رضا ھوں پاکستان ھالا سندھ سے مینے ابھی انٹر کے امتحانات دیے ہیں کیا میں ڈائریکٹ ایران میں داخلہ لے سکتا ہوں
  • صفدر حسين PK 15:13 - 2025/05/27
    ایڈمیشن
  • Kiran fatima PK 00:48 - 2025/06/02
    Kiran fatima from Pakistan I really want to get admission pls help me contact me
  • سید بخشل شاہ FR 15:12 - 2025/06/16
    میں سید بخشل شاہ ہوں میں ایک صبح کوجلدی اٹھتا ہوں اور نماز پابندی ساتھ پڑھتا ہوں
  • گل حسین PK 09:46 - 2025/08/19
    میں انٹر پاس ہوں جامعہ المصطفی ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں
  • گل حسین PK 09:49 - 2025/08/19
    میں انٹر پاس ہوں جامعہ المصطفی ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں
  • Syeda zaidi PK 13:15 - 2025/08/29
    من سیدہ ایمان زینب زیدی از پاکستان
  • ساحل عباس PK 07:46 - 2025/09/13
    اسلام علیکم بخدمت مدیر جامعہ المصطفی ایران اپ سے گزارش کرتا ہوں مجھے اپ کے مدرسہ بہت پسند ایا ہے میری تعلیم جاری رکھنے کیلے اپ کے مدرسہ مین داخلہ فراہم کرے شکریہ العارض ساحل عباس میرا تعلق ہے گلگت بلتستان سے
  • کاشف علی کریمی PK 15:06 - 2025/10/25
    میرا تعلق سندھ کے اس علاقے سے جہاں پر مومنین کی جانوں کو خطرات در پیش ہیں خصوصاً طالبعلم اور علماء و مبلیغ کو آپ سے التماس ہے کے ہمیں اپنی جان کی سلامتی اور دین مبین کی سربلندی اور بالا دستی کے لیئے مزید تعلیم و تربیت کی اشد ضرورت ہے اس لیئے آپ بزرگان سے التماس ہے کہ براہ کرم مجھے اقامت ارسال فرمائیں تاکہ جان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ دین مبین کا علم حاصل کر کے مزید دینی خدمات انجام دے سکیں میری تعلیم BA ہے اور مدرسہ دینیہ میں اللمعۃ اول تک پڑھا ہے آپ بزرگان کی صحت و سلامتی کا طلبگار کاشف علی کریمی
  • کاشف علی کریمی PK 15:06 - 2025/10/25
    میرا تعلق سندھ کے اس علاقے سے جہاں پر مومنین کی جانوں کو خطرات در پیش ہیں خصوصاً طالبعلم اور علماء و مبلیغ کو آپ سے التماس ہے کے ہمیں اپنی جان کی سلامتی اور دین مبین کی سربلندی اور بالا دستی کے لیئے مزید تعلیم و تربیت کی اشد ضرورت ہے اس لیئے آپ بزرگان سے التماس ہے کہ براہ کرم مجھے اقامت ارسال فرمائیں تاکہ جان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ دین مبین کا علم حاصل کر کے مزید دینی خدمات انجام دے سکیں میری تعلیم BA ہے اور مدرسہ دینیہ میں اللمعۃ اول تک پڑھا ہے آپ بزرگان کی صحت و سلامتی کا طلبگار کاشف علی کریمی
  • ثمر عباس چاند PK 04:30 - 2025/11/12
    میں نے ایف ایس سی کی ہوئی ہیں اور پاکستان میں سال دؤم کے پیپر دینے ہیں یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتا ہوں مکمل تفصیلات سے آگاہ فرمایۓ گا