۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ڈاکٹر عباسی

حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اما م مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کی راہ ہموار کر سکتے ہیں اور انسانیت کو تابناک اور روشن مستقبل کی نوید سنا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/جشن ولادت با سعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں سیمینار بعنوان” ظہور امام مہدیؑ میں علماء و مدارس کا کردار“ منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب بھر سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی عباسی تھے۔ جبکہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسن تہرانی ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ مرید حسین نقوی،علامہ انیس الحسنین خان،مولانا عابد علی عابدی، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ امت مسلمہ بھی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔علماء اسلام ہی معاشرے کی ہدایت کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانیت کو در پیش مسائل کا حل وحدت امت ہے ،باہمی رواداری کے فروغ سے ہی ملکی استحکام ممکن ہے، علما ہی وطن عزیز کو امن اور محبت کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قرآن نے انسانیت کو روشن مستقبل کی نوید دی ہے کہ ایک دن زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا۔اور امام مہدی علیہ السلام وہی آخری امید ہیں جن کے ذریعے اللہ کا یہ وعدہ پورا ہوگا اور اللہ کی زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا ۔علماء اما م مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کی راہ ہموار کر سکتے ہیں اور انسانیت کو تابناک اور روشن مستقبل کی نوید سنا سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .