امت مسلمہ
-
آغا سید حسن الموسوی الصفوی:
مذموم مقاصد کے حصول کے لئے مسلمانوں پر تشدد ایک نیا معمول بن گیا
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذموم مقاصد کے حصول کے لیے برسوں سے مسلمانوں پر تشدد ایک نیا معمول بن گیا ہے۔
-
پوری امت مسلمہ فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے، مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم پر فرض ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد
حوزہ/ ملتان میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جو انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اس کے ظلم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، اسرائیل غزہ میں الشفاء اور القدس ہسپتالوں اور غزہ کے معصوم بچوں و خواتین پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین اسرائیلی جنگ بندی کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
-
موجودہ پاکستان اقبالؒ کے خواب کی حقیقی تعبیر نہیں، علامہ سید باقر عباس زیدی
حوزہ/ علامہ اقبال مسلمانوں کے اتحاد و اخوت کے داعی تھے ان کے نزدیک مسلمانوں کی خستہ حالی سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت تھا۔جس کا انہوں نے اپنی شاعری میں بارہا تذکرہ کیا۔
-
اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کو عالمی جنگ قرار دینا شرمناک/ نیتن یاہو کا حالیہ بیان انسانیت پر ایک دھبہ ہے؛ آغا حسن
حوزہ/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی غاصب کی سفاکاریوں اور بہیمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری وحشیانہ مظالم کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جس دوران 11 ہزار کے لگ بھگ شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں نصف کے قریب تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ 30 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں لیکن پھر بھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرپاتے ہیں۔
-
کیا فلسطین جائے بغیر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے
حوزہ/ دشمن کی ناکامی کا رونا اور بلبلاہٹ رہبر کی بات کی تائید نظر آتی ہے کہ نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے ذریعے دشمن کے منہ پہ کاری ضرب لگا سکتا ہے۔
-
حماس کی کامیابی میں ہماری ذمے داری
حوزہ/ ہم سب اگر اپنی اجتماعی ذمے داریاں انجام دیں تو مظلوموں کا دکھ اچھی طرح سے باٹ سکتے ہیں اور اپنے وقت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو بھی ہوسکتے ہیں، ظالم کا خاتمہ ہی تو ظہور کا زمینہ فراہم کریگا۔
-
نسیم آزادی؛ تحریک حماس نے طوفان آپریشن سے ہر میدان کی جنگ جیتی
حوزہ/ بےگناہ بے چارے عام شہریوں کا قتل کوئی دلیری یا شجاعت نہیں شجاعت اور دلیری وہ ہے کہ جو لڑائی میں اہداف حاصل کریں اب تک اسرائیل اس میں بلکل نا کام ہے حماس نے کئی محازوں پر اپنے کو جتوایا ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین مجید تلخابی؛
فلسطینیوں پر ظلم و بربریت صہیونی حکومت کی نابودی کا پیش خیمہ ہے
حوزہ/ “قدس آزادی کے دہانے پر” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کیلئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کیلئے قربانی دینا ہوگی۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
امتِ مسلمہ صیہونی مظالم کے خلاف قراردادوں یا نعروں کی بجائے متفقہ عملی اقدام اٹھائے / غزہ اسپتال میں قتل عام کی شدید مذمت
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے غزہ کے بڑے اسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلہ میں تین روزہ سوگ کی حمایت اور جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں خدا ان کا حامی و ناصر ہو۔
-
جامعہ القائم ٹیکسلا میں ہفتۂ وحدت اور میلاد صادقین (ع) کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد:
حضرت محمد (ص) کی حیاتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ جامعہ القائم ٹیکسلا پاکستان میں ہفتۂ وحدت اور میلاد صادقین علیہم السّلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ بھر سے جوانوں اور دانشوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
ہفتہ وحدت کی اہمیت؛
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
حوزہ/ "جس دن تفرقہ کو دور کرکے ریسمان الٰہی سے متمسک ہو کر معاشرے کو وحدت کا لباس پہنا دیا تو پھر اسلام کے سامنے کفر کی بڑی سے بڑی طاقت بھی گھٹنے ٹیک دے گی، کیونکہ اس وحدت میں اتنا عظم و استحکام پایا جاتا ہے کہ انسان اقلیت کے باوجود بھی دشمن کے سامنے “کَانَّھُم بُنیَان مرَصُوص” کا مصداق ہوتا ہے"۔
-
امت کی انفرادی، اجتماعی اور معنوی تربیت، بعثت انبیاء (ع) کا اہم ہدف ہے، حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی
حوزه/ حرم مطهر حضرت معصومه سلام اللہ علیہا قم المقدسہ میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ امت کی انفرادی اور اجتماعی معنوی تربیت، بعثت انبیاء (ع) کا اہم ہدف ہے۔
-
مولانا سبط محمد شبیر قمی:
سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی؛ اُمت مسلہ کے لیڈران اور مسلم ممالک کے سربرہان اپنی آواز بلند کریں
حوزہ/ پیروان ولایت کے سربراہ نے کہا کہ سویڈن میں شر پسند عناصر کی جانب سے قرآن حکیم کی بے حرمتی کے واقعے پر اور ایسے واقعات پر روک لگانے کےلئے اُمت مسلہ کے لیڈران اور مسلم ممالک کے سربرہان اپنی آواز بلند کریں۔
-
مہدویت امت مسلمانوں کا عقیدہ ہے، گستاخی پر سزا دی جائے، علامہ زوالفقار سعیدی
حوزہ/ ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے رہنماء نے کہا کہ عقیدہ مہدویت امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔
-
اسلامی تحریک عمل لبنان کا اقوام عالم سے متحد ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کا مطالبہ
حوزه/ اسلامی تحریک عمل لبنان کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ شیخ زہیر الجعید نے شیخ جواد الخالصی سے ملاقات میں اقوام عالم سے متحد ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امت مسلمہ جنت البقیع کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا: جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم ہوئے 100 سال گزر چکےہیں لیکن اب تک انہیں بحال نہیں کروایا جا سکا۔ سعودی عرب میں متعصب مولویوں کا کنٹرول ختم ہو رہا ہے۔ محمد بن سلمان کی روشن خیال حکومت کو 6 کروڑ خطوط تحریر کرکے جنت البقیع کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے۔
-
جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں نماز عید فطر کے عظیم اجتماعات
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں نماز عید فطر کے عظیم اجتماعات، علماء کرام نے امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی۔
-
عید الفطر رب کریم کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے انعام ہے،نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا شکر بجا لائیں، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: پاکستان کے غریب عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، حالیہ معاشی بحران میں عید کی خوشیوں میں مستحقین اور پریشان حال بھائیوں کا بطور خاص خیال رکھیں۔
-
آزادی قدس کی راہ روشن تر نظر آنے لگی ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن تلنگانہ ہندوستان نے کہا کہ آزادی قدس کی راہ روشن تر نظر آنے لگی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسند انسانوں کو یہ نوید جاں فزا مسرور و شاداں کرنے والی ہے کہ صفحۂ ہستی سے غاصب اسرائیل کا ناپاک وجود نابود ہو گیا۔
-
قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی حضرت امام خمینیؒ کے فرمان پر 23 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔
-
علامہ عارف حسین واحدی:
ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت اور امت مسلمہ کے لئے خوش آئند اقدام ہے
حوزہ / شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر خطےپر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام دشمن طاقتوں کی امت کو تقسیم کرنے کی سازش کو آپس کے اتحاد سے ناکام بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
-
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں سیمینار بعنوان” ظہور امام مہدیؑ میں علماء و مدارس کا کردار“ انعقاد:
انسانیت کو در پیش مسائل کا واحد حل وحدت امت ہے، علماء
حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اما م مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کی راہ ہموار کر سکتے ہیں اور انسانیت کو تابناک اور روشن مستقبل کی نوید سنا سکتے ہیں۔
-
قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ کا زوال شروع ہوا: انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل
حوزہ/ قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ کا زوال شروع ہوا، امت کے عام افراد نے قرآن مجید کو حصول برکت اور ثواب کی کتاب سمجھ کر اس کے نزول کا اصل مقصد فراموش کر دیا۔
-
امت مسلمہ کو قرآن پاک کی توہین کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے: مفتی عمان
حوزہ/ سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے سویڈش انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔
-
توہین صحابہ ترمیمی بل، امت مسلمہ کے دو مضبوط بازوؤں کو لڑوانے کی سازش
حوزہ/ توہین کے قوانین پر عملدرآمد کی گذشتہ تین دہائیوں کا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ ان قوانین کے ذریعے ہمیشہ عددی لحاظ سے اقلیت کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاریخی مذہبی اختلافات کو توہین و تنقیص کا جامہ پہنا کر شرانگیزی پھیلائی گئی ہے۔
-
فلسطین امت مسلمہ کا اولین مسئلہ،منصفانہ حل کے قیام تک پائیدار امن ممکن نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: انسان آزاد پیدا ہوا مگر ہر دور میں نئے انداز میں غلامی کا سامنا رہا، سب سے خطرناک تہذیبی غلامی ہے، آج عالمی سرمایہ داری نظام، کیپٹل ازم جیسے نعروں نے نہ صرف افراد بلکہ معاشروں، قوموں اور ریاستوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔
-
وطن پاکستان کی بقاء و دوام کے لئے سیاسی مسائل کا مل بیٹھ کر حل کرنا ضروری، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم میں جشن میلاد مصطفیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیر اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ داخلی سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہو چکا ہے۔
-
شاعر مشرق کے افکار اُمت مسلمہ کے ہر دردمند انسان کی آواز تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: علامہ اقبال نے پاکستان کو اسلام کا مرکز اور قلعہ بنانے کا جو فلسفہ دیا اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا، ان کے فلسفہ خودی کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ قابل فخر نہیں ہے۔
-
نبیؐ و آلِ نبیؐ کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسولؐ کی خواہش ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ: امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے اور اس کے مقابلہ میں تمام مسلکی دیواروں کو گرا کر نبیؐ، آلِ نبیؐ اور اصحاب کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسول کی خواہش ہے۔