حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ فلسطین سمیت مسلم امہ کے حل کے لئے مسلمانوں کا اتحاد و وحدت ناگزیر ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا: پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال "کرتار پور" ہے۔
آپ کا تبصرہ