۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
لاہور میں بین المسالک استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد

حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے استحکام کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، اس ملک کے قیام کیلئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دیں، ہم اس کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کیلئے کردار ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماڈل ٹاون لاہور میں بین المسالک استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا اہتمام شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن نے کیا۔

سیمینار میں مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے استحکام کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، اس ملک کے قیام کیلئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دیں، ہم اس کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کیلئے کردار ہم سب کی ذمہ داری ہے، شیعہ علماء کونسل استحکام پاکستان سیمینارز، کانفرنسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے۔ قاسم علی قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے استحکام پاکستان ریلیاں بھی نکالی جائیں گی، جن میں تمام مسالک و مذاہب کے رہنما شریک ہوں گے۔

سیمینار میں مرکزی راہنما شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن قاسم علی قاسمی، چئیرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، چئیرمین کل مسالک علماء ومشائخ مفتی عاشق حسین، چئیرمین شیعہ پولیٹیکل پارٹی پیر نوبہار شاہ، چئیرمین مودت اہلبیت فاونڈیشن چودھری صغیر عباس ورک، علامہ قاری خالد محمود، علامہ مظہر نقوی، پروفیسر طاہر حسین جعفری، سید جواد نقوی، ملک فقیر حسین، محسن نقوی و دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .