۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جشن عید غدیر

حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 18 ذوالحجۃ تکمیل دین کا دن ہے، شجاعت علی آج بھی نشان حیدر کی صورت میں زندہ ہے۔ اعلان غدیر اعلان ختم نبوت اور اعلان ولایت علی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی امن اتحاد کونسل اور شیعہ علماء کونسل کی طرف سے جشن عید غدیر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں عید غدیر کی مناسبت سے کیک بھی  کاٹا گیا۔

ماڈل ٹاون میں منعقدہ تقریب کی صدارت چیئرمین عالمی امن اتحاد کونسل علامہ مشتاق حسین جعفری اور صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن قاسم علی قاسمی نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 18 ذوالحجۃ تکمیل دین کا دن ہے، شجاعت علی آج بھی نشان حیدر کی صورت میں زندہ ہے۔ اعلان غدیر اعلان ختم نبوت اور اعلان ولایت علی ہے۔

مشتاق حسین جعفری نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام عالم اسلام کے مولا ہیں۔

صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن قاسم علی قاسمی نے کہا کہ دنیاۓ انسانیت کو تعلیمات حضرت علی علیہ السلام سے شناسا کرنے کے ضرورت ہے، سیرت علی نقطہ اتحاد ہے، حضرت علی علیہ السلام کا کردار حکمرانی کی عظیم مثال ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .