حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی چیک پوسٹیں اور مشترکہ چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مشکوک اور شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی کیلئے سول و حساس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مربوط انٹیلی جنس نیٹ ورک کو وسعت دیکر متحرک کردیا گیا ہے اور شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ ضلع بھر کے حساس مقامات کی بم ڈسپوزل سکواڈ اور کھوجی کتوں کے ذریعے سویپنگ کا مسلسل عمل جاری ہے اور امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے تمام ضرری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود محرم الحرام کے دوران استحکام امن یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے تمام تر سکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور سکیورٹی کے لحاظ سے ضلع کو 4 زون میں تقسیم کر کے 10 سیکٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
محرم الحرام کی سکیورٹی فارمیشنز میں 3 ایس پیز، 13 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹر، 90 سب انسپکٹرز، 160 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 712 ہیڈ کانسٹیبل اور 5879 کانسٹیبل سمیت کل 6871 سے زائد پولیس جوان و افسران کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، جبکہ ایلیٹ فورس کے خصوصی کمانڈوز دستے بھی حفاظتی امور پر مامور کر دیئے گئے ہیں۔ عشرہ محرم میں امن برقرار رکھنے کیلئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، متنازعہ وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال، شر انگیز تقاریر، منافرت پھیلانے والے اشتعال انگیز مواد کی نشرو اشاعت و تقسیم، پٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام فروخت، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور دیگر عوامل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے، عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے اور جرائم پیشہ و شرپسند عناصر سے نہایت ہی سختی سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں نتیجہ خیز سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔
شہر میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے انعقاد کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم مفاد عامہ کی خاطر موبائل فون سروس صرف جلوسوں کے اوقات میں بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور سکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں پولیس کو پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہوگی جوکہ سٹینڈ بائی رہے گی اور ضرورت پڑنے پر فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی۔ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و عمائدین اپنے حصے کا اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے دنوں میں امن وامان اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور فرقہ ورانہ تعصبات کو ہوا دینے والے عناصر کی مذموم سرگرمیوں کو ناکام بناتے ہوئے ایک ذمہ دار اور قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں امن وامان اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔
-
محرم میں عوام کی سیکیورٹی، تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں، آرمی چیف کی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہدایات
حوزہ/پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی، پاک افغان بارڈر اور داخلی امور پر بھی بات چیت کی گئی، افغان مفاہمتی عمل میں…
-
ہند و پاک میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری
حوزہ/ پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں 9 محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی…
-
قومی مُحرم کمیٹی پشاور کا اجلاس/ مختلف اقدامات کے لئے کمیٹاں تشکیل
حوزہ/ اجلاس میں آمدہ مُحرم الحرام کے بہترین انعقاد کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دے کر اس ماہ کی عبادات کو برگزار کرنے پر بھی اتفاق…
-
پنجاب میں محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ
حوزہ/محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی بجائے ڈرون کیمروں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پنجاب نے…
-
الازہر کی جانب سے بیان جاری:
الازہر یونیورسٹی نے جرمنی میں اسلام مخالف قوتوں کو متنبہ کیا
حوزہ/ الازہر یونیورسٹی مصر نے جرمنی کی ریاست شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی اسلام مخالف قوتوں کی اسلام سے دشمنی کی مذمت کرتے…
-
متنازعہ بنیاد اسلام بل کے پیچھے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ متنازعہ بنیاد اسلام بل کے پیچھے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں، دھوکہ…
-
شہدائے پولیس کی یاد میں اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں مجلس کا انعقاد
حوزہ / شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، پوری قوم ان کی مقروض ہے۔
-
ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش میں حجاب کے بعد اب ہندو انتہا پسندوں نے اذان پر تنازع کھڑا کر دیا:
"اذان ہوئی تو گانے بجائیں گے"، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے سامنے اسپیکر لگا دیے
حوزہ/ ضلع رتلام میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر اعتراض کیا ہے۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے…
-
لاہور میں عالمی امن اتحاد کونسل اور شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام جشن عید غدیر کا اہتمام
حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 18 ذوالحجۃ تکمیل دین کا دن ہے، شجاعت علی آج بھی نشان حیدر کی صورت میں زندہ ہے۔ اعلان غدیر اعلان ختم نبوت…
-
آیت اللہ نوری ہمدانی سے محرم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے،کیا گیا استفتاء اور اس کا جواب
حوزہ / مرجع تقلید جہاں تشیع آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے منتوں (نذورات) کے احکام و قواعد کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ