ماہ محرم
-
نفاق معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین دسمی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سعید دسمی نے مبلغین ماہ محرم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "انس" کا مطلب ہے صداقت کے ساتھ ایک طرف ہونا، اور اس کے برعکس منافقت اور دوغلا پن ہے جس کی وجہ سے ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ صحیح رابطہ اور تعلقات برقرار نہیں کر سکتا، کیوں کہ نفاق یہ رابطہ برقرار قائم ہونے ہی نہیں دیتا۔
-
ہر زمانے میں ایک حسینؑ ہوتا ہے اور لوگ وقت کے حسینؑ یا یزید کی پیروی کرتے ہیں: عمار حکیم
حوزہ/ عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: ہر زمانے میں ایک حسینؑ ہوتا ہے اور بعض لوگ زمانے کے حسینؑ کی پیروی کرتے ہیں اور بعض یزید کی پیروی کرتے ہیں۔
-
رشوت لینا کسی بھی حال میں جائز نہیں : مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ جو رشوت دے کر کسی مقام و مرتبہ کو حاصل کرے گا تو سب سے پہلے وہ اپنی دی ہوئی رقم کو وصولے گا اور ایسے عالم میں اس سے خیر کی توقع عبث ہو گی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رشوت انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی اور سماجی نقصان ہے۔
-
ماہ محرم الحرام کے اعمال
حوزہ|واضح ہو کہ محرم کا مہینہ اہلبیت علیہم السلام اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے ۔امام علی رضا ـسے روایت ہے کہ جب ماہ محرم آتا تھا تو کوئی شخص والد بزرگوار امام موسٰی کاظم علیہ السلام کو ہنستے ہوئے نہ پاتا تھا ،آپ پر حزن و ملال طاری رہا کرتا اور جب دسویں محرم کا دن آتا تو آہ وزاری کرتے اور فرماتے کہ آج وہ دن ہے جس میں امام حسین علیہ السلام کو شہید کیا گیا تھا ۔
-
محرم استعمار کیخلاف امن، وحدت اور بیداری کا درس دیتا ہے، متحدہ علماء محاذ
حوزہ/ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن استعماری قوتیں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازشیں کررہے ہیں جس کے خلاف شیعہ سنی علماء و عوام کو اپنا مثبت و تعمیری اور اصلاحی کردار ادا کرنا ہوگا۔
-
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے پیغام ِماہِ محرم وصفر،ایام عزاء
حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن: مومنین و مومنات کی خدمت میں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنے کردار وعمل سے اپنے آپ کو ایسا بنائیں کہ دنیا کہے کہ یہ امام مظلوم کربلا کے ماننے والی ’’ملتِ گریہ کن‘‘ ہے۔
-
علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کی اتحاد المومنین و اصلاح معاشرہ کے تعلق سے دینی تبلیغی سرگرمیاں لائق ستائش ہیں
حوزہ/ تقریباً تین سال سے ضلع امبیڈکر نگر و فیض آباد کے تقریبا سبھی علماء ، خطباء، ذاکرین، ائمہ جمعہ و جماعت وغیرھم کے درمیان ایک بے نظیر ارتباط برقرار ہے۔ قوم کے مسائل پر غور کرکے اس کا راہ حل نکالنے کے لئے ہر ماہ یہ حضرات دونوں ضلع کے مختلف مقامات پر اکٹھا ہوتے رہتے ہیں۔ ان حضرات کے اہداف میں تبلیغ معارف دین، اصلاح مومنین ، جملہ مذہبی امور کو بنحواحسن انجام دینا وغیرہ شامل ہے جس کے لئے یہ سب ایک بہترین ہماہنگی کے ساتھ مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔
-
شہر قطیف کے امام جمعہ:
ماہ محرم ان اقدار کو زندہ کرنے کا مہینہ ہے جن کی خاطر امام حسین (ع) نے عظیم قربانی دی
حوزہ / شیخ حسن الصفار، امام جمعہ قطیف اور سعودی شیعہ عالم دین نے کہا: محرم ان اقدار اور مبانی کو زندہ کرنے کا مہینہ ہے جن کے لئے عظیم قربانیاں دی گئیں۔
-
نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس عزا سے خطاب؛
شرف انسانیت امام حسین سے وابسطہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
حوزہ/ انسان اور معاشرے کی بقا کا سامان حسین و کربلا کی عظیم تحریک سے وابسطہ ہے۔
-
نائیجیریا میں صفِ عزای سید الشہداء (س) بچھ گئی
حوزہ / گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہِ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی نائیجیریا کے بیشتر علاقوں میں صفِ عزای سید الشہداء (س)بچھ گئی ہے۔
-
کراچی میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی دوسری مجلس عزا سے خطاب؛
ماہ محرم دوسروں کو امام عالی مقام کی طرف دعوت دینے کا مہینہ ہے، علامہ ناظر عبّاس تقوی
حوزہ/ اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں۔مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔
-
ماہ محرم، غم کے ساتھ ہمیں عظمت روح و انسانیت کا احساس دلاتا ہے، علامہ غلام عباس رئیسی
حوزہ/ محرم ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔ محرم ہمیں غم کے ساتھ عظمت روح و انسانیت کا احساس دلاتا ہے یعنی محرم معنوی بہار کا مہینہ بھی ہے۔
-
ماہ محرم حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
حوزہ/ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ: فلسفۂ شہادتِ امام حسین علیہ السلام یہ ہے کہ جب بات غیرت دین اور شعائر اسلام کی ہو تو سر مت جھکاؤ اور ظالم کے سامنے سینہ سپر ہو جاؤ۔
-
لکھنؤ میں تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰؐ العالمیہ کی شرکت کے ساتھ سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس؛
ایام عزا کے سلسلہ میں علماء، شعراء و دانشوروں کا مشترکہ بیان
حوزہ/ ادارہ ٔ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام نمایندگی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ہندوستان کی شرکت کے ساتھ تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنؤ میں سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس بعنوان ’’کربلا مظلوم کی حمایت اور امن و انصاف کی سرمدی تحریک ‘‘ کے انعقاد کے دوران ’’نشرِ پیغام کربلا اور جدید ذرائع ابلاغ‘‘ اور ’’تحفظ منبر و عزاداری‘‘ کے عنوان سے دو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئیں۔
-
آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کا دو روزہ اجلاسِ عمومی اختتام پزیر:
مظلومین جہاں کی حمایت ہی مقصد کربلا و امام حسین (ع) ہے، ڈویژنل صدر محمد عابدی
حوزہ/ محرم الحرام میں سیکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے نیز آئی ایس او کی جانب سے محرم الحرام میں شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) کا انعقاد بھرپور انداز میں کیا جائے گا۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی عزاداری کونسل کا اہم اجلاس؛ عزاداری کسی پرمٹ کے محتاج نہیں
حوزہ/ مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی: عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی آئینی حق ہے۔ جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت قبول نہیں۔ عزاداری جلوس عزا اور مجالس عزا عظیم عبادت ہیں جو کسی پرمٹ کے محتاج نہیں۔
-
عزاداری سید الشہداء مذہبی اور شہری آزادیوں کا مسئلہ جس پر کوئی قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: عزاداروں پر ایف آئی آرز کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
-
ماہِ محرم کی مناسبت سے جامعہ مدرسین کا بیانیہ:
مکتب عاشورہ نماز اور عدالت کے قیام کا مکتب ہے
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) نے ماہ محرم الحرام اور حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاء کے ایام کی مناسبت سے بیانیہ صادر کیا ہے۔
-
تکفیریت کا گستاخی کھیل
حوزہ/ دشمن کی یہ سازش رہی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات سرگرم رہیں تاکہ مسلمان چین کی زندگی بسر نہ کرسکیں اور عالمی طاقتیں بھی دینِ اسلام کو شدت پسندی اور دہشتگردی سے جوڑیں۔ اس سازش میں نہ صرف اندرونی دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں بلکہ عالمی طاقتیں بھی اس کا حصہ بن چکی ہیں، اندرونی دہشتگرد لشکروں میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سرعام ملوث ہیں۔ ان لشکروں نے سرعام شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کی اور واجب القتل ہونے کا فتوی دیا ہے۔
-
آج تاریخ اپنے آپ کو ایک مر تبہ پھر دوہرارہی ہے بات توہین رسالت سے توہین اہلبیت تک آگئی ہے، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ صدر جعفر یہ الائنس پاکستان نے کہا کہ اگر اس مملکت میں رسول اور آل رسول کا احترام باقی نہیں رہا تو کسی اور کا احترام باقی کیسے رہے گا، ریاست کی ذمہ داری ہے کے ان ناصبی و خارجی اور تکفیری قوتوں کا قلع قماں کر نے کے لئے عملی اقدام کریں۔