ہفتہ 28 جون 2025 - 10:26
جس نے راہِ حسینؑ کو اپنایا، کامیاب ہوا : مولانا سید علی ہاشم عابدی 

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے کہا: یزید نے پوری طاقت، پورا زور لگا دیا، ظلم کی انتہا کر دی کہ امام حسین علیہ السلام کا نام ختم ہو جائے۔ یزید خود مٹ گیا لیکن امام حسین علیہ السلام آفاق پر چھا گئے کہ آج ہر آزاد فکر انسان امام حسین علیہ السلام کا نام احترام سے لیتا ہے اور ان کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ماہ محرم کی مناسبت سے بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں عشرہ مجالس صبح ساڑھے سات بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب فرما رہے ہیں ۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے عشرہ مجالس کی دوسری مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث "بے شک امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا: نسل میں امامت، زیر گنبد دعا کی قبولیت اور تربت میں شفاء امام حسین علیہ السلام کے منفرد خصوصیات ہیں۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضہ مبارک کے کرامات اور معجزات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: امام موسی کاظم علیہ السلام کو باب الحوائج کہتے ہیں کیونکہ آپ کے روضہ مبارک پر لوگوں کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں، وہاں کرامات کا ظہور ہوتا ہے، معجزات رونما ہوتے ہیں۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے کہا: یزید نے پوری طاقت، پورا زور لگا دیا، ظلم کی انتہا کر دی کہ امام حسین علیہ السلام کا نام ختم ہو جائے۔ یزید خود مٹ گیا لیکن امام حسین علیہ السلام آفاق پر چھا گئے کہ آج ہر آزاد فکر انسان امام حسین علیہ السلام کا نام احترام سے لیتا ہے اور ان کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے۔ لہذا جس نے راہِ حسین علیہ السلام کو اپنایا، کامیاب ہوا، با عزت ہوا اور جس نے روگردانی کی وہ ناکام و نامراد اور ذلیل و رسوا ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha