حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں عشرہ مجالس صبح ساڑھے سات بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب فرما رہے ہیں ۔
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے عشرہ مجالس کی پانچویں مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث "بے شک امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا: جو امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہوا اسے ہدایت ملی، نجات ملی اور جو ان سے دور ہوا وہ گمراہ ہوا، ہلاک ہوا۔
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے معصومین علیہم السلام کی تعلیم کردہ دعاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: چونکہ معصومین علیہم السلام اللہ تبارک و تعالی کی کما حقہ معرفت رکھتے تھے لہذا ان کی دعائیں با معرفت دعائیں ہیں۔ اس لئے ان دعاؤں کو اہمیت دی جائے۔
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے مزید کہا: اگر کوئی معصومین علیہم السلام کی تعلیم کردہ دعا پڑھے گا تو کلام معصوم کی برکتیں بھی اس کے شامل حال ہوں گی، جو دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہوں گی۔
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امیر المومنین علیہ السلام کے خاص صحابی جناب کمیل جنہیں آپ نے وہ معروف دعا تعلیم فرمائی جو دعائے کمیل کے نام سے مشہور ہے۔ جناب کمیل کو امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت و محبت کے سبب شہید کیا گیا لیکن ان کا بھائی حارث سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے بچوں کا قاتل تھا، کہا: ہدایت، سعادت اور نجات کسی کی رشتہ داری یا کسی خاندان سے ہونے میں نہیں ہے بلکہ انسان کے ایمان، اعمال صالح اور کردار میں ہے۔









آپ کا تبصرہ