عزاداری
-
ملائشیا میں مکتب اہل بیتؑ اور اس کے پیروکاروں پر پابندی
حوزہ/ محمد فیصل اور ٹین بینگ ہوئی کے مقالے کے مطابق اپریل 2012ء میں ریاست سیلانگر میں شیعوں کے خلاف خطبہ تقسیم کیا گیا جس کے مطابق شیعہ قرآن کے منکر ہیں اور ان کا قرآن الگ ہے۔ نومبر 2013ء میں کوالالمپور اور پتراجیا میں جمعے کے ایک خطبے بعنوان ”شیعہ وائرس“، میں شیعوں کو لواطت کا عادی قرار دیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ ان کی ”زہریلی تعلیمات“ کو روکنا جہاد ہے۔
-
عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر شرمناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ چک میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جب اسلام دشمنوں نے قرآن مجید پر حملہ کیا، تو مولا علی علیہ السلام کے ایک غلام سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر عظمت قرآن کریم کا دفاع کیا۔
-
محرم الحرام اور صفر المظفر کے اختتام پر حرم امام رضا (ع) میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد+ تصاویر
حوزہ/ محرم الحرام اور صفر المظفر کے اختتام پر حرم حضرت امام رضا (ع) کے گنبد سے سیاہ پرچم کو اتار کر سبز پرچم لہرایا گیا۔
-
افغانستان کے زائرین کی جانب سے حرم امام رضا (ع) میں خصوصی عزاداری کا اہتمام
حوزہ/ ماہ صفر المظفر کے آخری ایام کی مناسبت سے افغانستان کے زائرین نے مشہد مقدس میں حاضر ہو کر عزاداری برپا کی اور ان ایام کی مناسبت سے حضرت امام رضا علیہ السّلام کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔
-
احکام شرعی:
مردوں کے لئے عزاداری اہل بیت علیہم السلام میں ہونے والے نامحرم خواتین کے نالہ و گریہ زاری کی آواز کو سننے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|جب تک کسی برائی اور مفسدہ کا حامل نہ ہو تو بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری میں من سگ حسینم (میں حسین علیہ السلام کا کتا ہوں) جیسے الفاظ کا استعمال کرنے میں کوئی حرج ہے؟
حوزہ|ان الفاظ کا زبان پر لانا مناسب نہیں ہے اور ہر صورت میں بہتر ہے کہ مومنین معصومین علیہم السلام اور خاص طور پر سید و سالار شہیدان حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے آداب کا خیال رکھیں۔
-
جنوب عراق کے دریا میں حسینؑ کا ماتم، سفر اربعین کی ایک منفرد جھلک+تصاویر اور ویڈیو
حوزہ/ عراق کے جنوب سے زائرین نے اربعین واک شروع کر دی ہے اور راس البیشہ اور بندر فاؤ سے کربلا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
-
احکام شرعی:
سيد الشہداء کى مجالس عزاءکى رسومات ميں ”عَلَم“ رکھنے يا جلوس ميں ليکر چلنے کا کيا حکم ہے؟
حوزہ|بذات خود جائز ہے ليکن مذکورہ امور کو جزء دين شمار نہ کيا جائے۔
-
احکام شرعی:
مجالس اور عزاداری کے دستوں میں ڈرم(طبل)، سنج(جھانجھ یا تھالی نما سازCymbal) اور بِگَل (سنگھا Bugle) کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|معمول کے مطابق رائج اور متعارف انداز میں طبل، سنج اور بِگَل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اس طرح استعمال نہ ہو کہ دوسروں کو ایذاء رسانی اور تکلیف پہنچانے کا سبب بنے۔
-
شکار پور پاکستان میں عزاداروں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام
حوزه/ درگاہ حاجی لطیف شاہ شکار پور پاکستان میں قائم قدیمی علم پاک غازی عباس علمدار علیہ السلام کی پرچم کشائی اور سالانہ مجلس عزا کے انعقاد کے حوالے سے جب مؤمنین کرام پہنچے تو ایک شرپسند نے کچھ عناصر کے ساتھ مسجد اور درگاہ کی چھت پر اینٹ اور پتھر رکھ کر عزاداروں کو حراساں کرنے کی کوشش کی۔
-
احکام شرعی:
حدیث ( جو کوئی حسین ؑ پر رویۓ یا رونے کی صورت بنائے اس پر جنت واجب ہے) جو کہ امام جعفر صادق علیہ سلام سے منسوب ہے اس حدیث کی صحت کے بارے میں ہمارے سید محترم جناب مرجع عالی القدر کی کیا رائے ہے؟
حوزہ| کئی روایات میں (کہ جن میں سے بعض معتبر بھی ہیں)، ایسے شخص کے لیئے ، جنت کا وعدہ کیا گیا ہےجو حسین علیہ سلام پر گریہ زاری کرے، اوربعض روایات میں ایسا ہی مفہوم اس شخص کے لیئے بھی وارد ہوا ہےکہ جو رونے کی صورت بنائے یا کوئی شعر کہے اور اس پر دوسروں کو رلائے۔
-
احکام شرعی:
اکثر مجالس میں نیاز چاول وغیرہ تقسیم ہوتا ہے اور یہ سلسلہ صبح سے دن بھر جاری رہتا ہے تو اس فراوانی میں کھانے کی بڑی مقدار کچرے کے ڈھیر میں پھینک دی جاتی ہے، تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
حوزہ|تبذیر (نعمت کا ضایع کرنا)، باعث غضب ہے اور شرعا حرام بھی لھٰذا ضروری ہے کہ ہر وہ اقدام کیا جائے کہ جس کے ذریعے اسکو روکا جاسکے چاہے یہ کام انتظامات کرنے والے اشخاص کے ساتھ صلاح و مشورے کے ذریعے ہو۔
-
احکام شرعی:
کچھ ویڈیو سیڈیز ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جن میں بعض نوجوان بغیر قمیص کے ماتم داری کر رہے ہوتے ہیں تو کیا خواتین کے لیے ایسی ویڈیو دیکھنا جائز ہے؟
حوزہ|خاتون کے لیے بنا بر احتیاط واجب جائز نہیں ہے کہ وہ مرد کے جسم کے وہ حصے دیکھے جن کا دیکھنا متعارف نہیں ہے جیسا کے سینہ یا پیٹ کا حصہ۔
-
احکام شرعی:
ایام عزاء میں شادی بیاہ نئے گھر میں منتقل ہونا، نئے سامان کی خریداری کرنے پر شرعی موقف کیا ہونا چاہیے؟
حوزہ|یہ تمام کام شرعاً حرام نہیں ہیں جب تک کہ ان سے ایام عزاء کی ہتک حرمت نہ ہوتی ہو جیسا کہ روزعاشوراء خوشیاں منانا اور زیب و آرائیش کرنا،البتہ۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
طبل اور بوق اور ان جیسے آلات کا عزاداری کے جلوسوں میں استعمال کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
حوزہ| ان آلات کو عزاداری کے جلوس میں معروف طریقے سے استعمال کرنے میں اگر گانے بجانے کی محفلوں کے مناسب نہ ہو تو جایز ہے۔
-
احکام شرعی:
آیا یہ بہتر ہے کہ عزاداری میں پورا مجمع جمع ہونے سے پہلے ہی جلوس نکال لیا جائے تاکہ وقت نماز ہونے سے پہلے ہی عزاداری مکمل کرلی جائے؟
حوزہ|عزاداروں کا مجمع جمع ہونے کا انتظار کیا جاسکتا ہے البتہ جب نماز کا وقت ہوجائے تو مناسب یہ ہے کہ عزاداری کو روک کر پہلے نماز ادا کی جائے اور پھرعزاداری مکمل کی جائے۔
-
پیغمبرِ خدا قیامت کے دن امام حسین (ع) کے زائرین اور عزاداروں کی شفاعت فرمائیں گے، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیه قم کے رکن نے کہا کہ قیامت کے سخت ترین لحظات میں، حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم امام حسین علیہ السّلام کے زائرین اور عزاداروں کی شفاعت فرمائیں گے۔
-
احکام شرعی:
کیا مجلس عزاء اور مرثیہ و نوحہ پڑھنے والی خاتون کے لیے اپنی آواز غیر مرد کو سنانا جائز ہے؟ اور کیا مرد کے لیے اسے سننا جائز ہے؟
حوزہ| اگر آواز میں باریکی،خوبصورتی و بناوٹ اورہیجان انگیزی نہ ہو تو خاتون کی لیے اپنی آواز سنانا جائز ہے، البتہ مرد کی لیے اس کی آواز کو سننا اسوقت جائز ہے جب شہوت انگیز نہ ہو اور دل میں میل نہ آئے۔۔۔۔۔۔
-
انجمنِ صاحب الزمان کارگل لداخ کے زیر اہتمام عاشورائے حسینی کا انعقاد
حوزه/ انجمنِ صاحب الزمان کرگل لداخ کے زیر اہتمام سانکوہ اور تیسرو میں یوم عاشورا بڑی عقیدت سے منایا گیا۔
-
امام حسین (ع) سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ حق پر قائم رہیں، مولانا محمود حسن رضوی
حوزہ/ چیف ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی اردو: حضرت امام حسین علیہ السلام سے سچی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ حق پر ڈٹے رہیں، یہی امام حسین سے سچی محبت کی نشانی ہے۔
-
احکام شرعی:
عزاداری سے متعلق چند اہم سوالوں کے جوابات
حوزہ|کیا مجلسوں میں بلند آواز سے گریہ و زاری کرنا اور سر و صورت پیٹنا جایز ہے؟کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟محرم اور صفر میں کالے کپڑے پہننا مستحب ہے یا مکروہ؟
-
احکام شرعی:
کیا ہرولہ کرنا اور شور (بلند آواز میں تیزی کے ساتھ ائمہ علیہم السلام کا نام لینا) جائز ہے؟
حوزہ| اگر یہ اس طرح ہو کہ مذہب اور معصومین علیہم السلام کی عزاداری کے پروگراموں کی توہین کا سبب نہ ہو تو اپنے آپ میں، اس میں کوئي حرج نہیں ہے۔
-
ممبئی شہر و مضافات کےمختلف علاقے جلوس عزاداری کے دوران ’ یاحسین ، یا حسین ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے
حوزہ/ ممبئی شہر و مضافات کے مختلف علاقے عزاداری کے دوران ’ یاحسین ، یا حسین ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے ہیں۔ اس جلوس کے دوران پولیس نے الرٹ جاری کیا تھا اور جلوس کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
-
افغانستان میں عزاداران امام حسینؑ پر طالبان کا حملہ، دو بچوں سمیت چار افراد شہید
حوزہ/ افغانستان کے شہر غزنی میں امام حسین (ع) کے عزاداروں پر طالبان کی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ پر افغانستان، خطے اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
-
احکام شرعی:
عزاداری میں کپڑے اتارنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حوزہ|اگر فساد پھیلنے یا گناہ میں پڑنے کا خدشہ نہ ہو تو کوئی مشکل نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
اول وقت میں نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا اہم ہے یا عزاداری، مجالس یا جلوس امام حسین علیہ السلام کے بعد؟
حوزہ| پیروان اھلبیت علیھم السلام کے ذریعے ضروری ہے کہ کوشش کریں نماز کو اول وقت جماعت کے ساتھ اول وقت میں ادا کریں، کیونکہ جتنی بھی کربلا میں زحمتیں اور تکلفیں اٹھائیں گئیں ہیں دین کو برپا کرنے کے لئے تھیں۔
-
عزاداری؛ شعائر الہیٰ کے اہم مصادیق میں سے ایک ہے، حجت الاسلام جعفر سبحانی
حوزہ/ جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم المقدسہ کے تحت منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی آٹھویں مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام سبحانی اور حجت الاسلام محمد شریف میر نے خطاب کیا۔
-
احکام شرعی:
کسی نے عاشورا میں نذر کی ہے کہ لوگوں کو حلیم دونگا، کیا حلیم کی جگہ کوئی اور غذا دے سکتا ہے؟
حوزہ|اگر نذر شرعی صیغہ سے کی گئی ہے تو جس چیز کی نذر کی تھی تو ضروری ہے وہی دے وگرنہ اس کو اختیار ہے جو بھی نذر ادا کرے۔
-
عزاداری کے اصول و آداب
حوزہ|کسی بھی عمل سے اس کے مطلوب اور مقررہ نتائج حاصل کرنے کے لئے لازم ہے کہ اس عمل کو اس کے متعین قواعد و آداب کے ساتھ انجام دیا جائے۔ ظاہر ہے عزاداری سیدالشہداء کو اس اصول سے خارج نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا عزاداری سے بھی اس کے مطلوب نتائج حاصل کرنے کے لئے اس کے دوران بعض اصول و آداب کی پابندی لازم ہے۔
-
احکام شرعی:
دینی مراسم کو برپا کرنے والے افراد کے لئے واجب ہے کہ حتیٰ الامکان کوشش کریں کہ ہمسایوں کو اذایت نہ ہو
حوزہ|مساجد اور امام بارگاہوں سے قرآن کریم اور عزاداری کے مراسم اتنے بلند آواز میں اسپیکر پر نشر ہوتے ہیں جن سے ہمسایہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، اور امام بارگاہوں اور مساجد میں ایسا کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو اس بارے شرعی وظیفہ کیا ہے؟