ہفتہ 2 اگست 2025 - 17:02
حرم حضرت معصومہ (س) میں ننھے عزاداری کے لیے خصوصی مجالس کا انعقاد

حوزہ/ ماہ صفر کے ایام میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے عزاداری کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے۔ ان تقریبات کو زائرین، خصوصاً بچوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ صفر کے ایام میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے عزاداری کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے۔ ان تقریبات کو زائرین، خصوصاً بچوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

حرم مطہر کے بچوں کے شعبے نے ان معنوی مجالس کا اہتمام اس نیت سے کیا ہے کہ کم سِن نسل کو اہل بیت علیہم السلام کے غم اور عاشورائی معارف سے آشنا کیا جائے، اور انہیں دینی خدمات کا ابتدائی ذوق دیا جائے۔

صحن جوادالائمہؑ میں ہر شب قائم ہونے والی "حسینیہ کودک" نامی مجلس میں بچے نہ صرف عزاداری میں شریک ہوتے ہیں بلکہ خود بھی خادمانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ماحول میں خدامِ افتخاری کی محبت اور میزبانی بچوں کے دلوں میں اہل بیت علیہم السلام کی محبت کو مزید راسخ کر دیتی ہے۔

یہ پروگرام اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ عاشورائی مفاہیم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو بچوں کی ذہنی سطح اور زبان میں پیش کیا جائے۔ مجالس میں شریک بچوں کے لیے خصوصی پروگرام رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ان مجالس کی ریکارڈنگ بھی کی گئی ہے تاکہ یہ مواد ملکی میڈیا کے ذریعے دیگر بچوں تک بھی پہنچ سکے۔ حرم مطہر کی یہ کاوش اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ دینی تعلیم و تربیت میں بچپن ہی سے بنیاد رکھنا ایک مؤثر اور ضروری عمل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha