۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ گلباران حرم مطهر رضوی در شب میلاد امام رضا(علیه‌السلام)

حوزہ/ امامت و ولایت کے آٹھویں تاجدار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں مختلف پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ثامن الحجج حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شب ولادت کا خصوصی پروگرام صحن پیامبر اعظم(ص) میں جمعہ کی شام سے ہی شروع ہو گیا جس میں ملک کے معروف مداح اہلبیت مہدی میرداماد نے قصیدے پڑھے جس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی اور حجت الاسلام والمسلمین مہدی رجبی نے محفل کو خطاب کیا آخر میں کتابخوانی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

نماز مغربین کی جماعت کے ساتھ ادائیگی کے بعد زیارت امین اللہ اور امام رضا(ع) کی مخصوص صلوات پڑھی گئی جسے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر لائیو دکھایاگیا۔

شب ولادت امام رضا علیہ السلام کا یہ خصوصی پروگرام رات بارہ بجے ےتک جاری رہا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس دوران حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نےبھی خطاب کیا اور اس کے بعد مقدس مقامات کے متولیوں کے توسط سے اعزازی شیلڈ جس پر ’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں‘‘ لکھا ہوا تھا تقسیم کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

ملک کے نامور اور مشہور مداحان اہلبیت ابوالفضل اسماعیلی مشکینی،احمد واعظی اور سید محمود علوی نے قصیدے پڑھے اور احمد بابایی کے ساتھ علی زمانیان نے امام رضا علیہ السلام کی شان میں اشعار پڑھےآخر میں فارسی اور عربی زبان میں ولی عصر(عج) گروپ نےبھی ملکر منقبت پڑھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صحن پیامبر اعظم(ص) کے علاوہ دوسرے صحنوں اور رواقوں میں بھی مختلف تقریبات اور پروگرامز جن میں معرفتی نشستیں،خواتین کے مخصوص پروگرامز،بچوں کے لئے کھیل کے مقابلے وغیرہ شامل ہیں۔
یوم ولادت کا مرکزی پروگرام دن ساڑھے نو بجے سے شروع ہوگیا اور ڈیڑھ بجے تک جاری رہا جس میں حرم مطہر کے نوجوان خادموں نے ملکر قصیدے پڑھے اور حجت الاسلام والمسلمین سرلک نے خطاب فرمایا۔

شب ولادت اور یوم ولادت کے تمام پروگرامز رضوی ٹی وی اور ویب سایٹ razavi_aqr_ir پر لائیو دکھائے گئے۔ شام کے وقت چھ بجے سے جشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس میں حرم حضرت معصومہ(س) کے متولی آیت اللہ محمد سعیدی اور حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے خطاب فرمایا،ملک کے مشہور اور نام ذاکرین اہلبیت جناب جعفر ملائکہ،جناب ابراہیم قانع اور جناب احد سبزی نے قصیدے اور منقبتیں پڑھیں اس کے علاوہ شعر خوانی،حرم کا تعارف اور کتابخوانی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

بچوں کے لئے رواق کودک اور مختلف صحنوں اور رواقوں میں خصوصی طور پر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا، اسی طرح خواتین کے لئے رواق حضرت زہراء(س) اور دارالقرآن میں مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان،ہندوستان اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی طور پر حرم مطہر رضوی کے رواق غدیرمیں جشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اردو زبان زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .