۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مدرسہ جعفریہ،کوپاگنج میں طلباء اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ اساتذہ و اراکین کی ہنگامی میٹنگ

حوزہ/ مدرسہ کے پرنسپل مولانا شمشیر علی مختاری نے کہا کہ تعلیم و تعلم کے حوالے سے عنقریب عظیم الشان سیمینار کے انعقاد کا ارادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوپا گنج،مئو/ مدرسہ جعفریہ کے زہرا ہال میں ہفتہ وار درس اخلاق،میلاد مولا امام محمد تقی جواد الائمہ علیہ السلام اور ساتھ ہی مدرسہ کے عزیز طلاب کے محترم سرپرست حضرات کی میٹنگ ہوئی جس میں علماء کے ذریعہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سرپرستوں سے تعاون کی درخواست کی گئی۔

مدرسہ جعفریہ،کوپاگنج میں طلباء اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ اساتذہ و اراکین کا اہم جلسہ

مراجع کرام اور مکتب تشیع کے اہل خیر حضرات نیز ملک عزیز ہندوستان کے ذمہ داروں کی طرف سے تعلیم وتعلم کے حوالے سے خدمات کو سراہا گیا،حاضرین و مومنین کی طرف سے پروگرام کی سراہنا کی گئی۔

مدرسہ جعفریہ،کوپاگنج میں طلباء اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ اساتذہ و اراکین کا اہم جلسہ

مدرسہ کے پرنسپل مولانا شمشیر علی مختاری نے مستقبل قریب میں اس عنوان سے ایک بہترین سیمینار، کانفرنس رکھنے کاارادہ ظاہر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے سرپرست بلا جھجک اپنے قیمتی مشورے دے سکتے ہیں۔

مدرسہ جعفریہ،کوپاگنج میں طلباء اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ اساتذہ و اراکین کا اہم جلسہ

پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔میلاد مولا امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی مناسبت سے طلاب اور شرکت کنندگان کے لئے نذر مولا کا اہتمام بھی تھا،یہ سلسلہ صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک چلا دعائیہ کلمات اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی پر پروگرام ختم ہوا، پروگرام میں اراکین، اساتذہ اور طلاب مدرسہ کے ساتھ کثیر تعداد میں طلاب کے سرپرست حضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .